امارات ٹول فیس کے ادارے کے بیس فیصد حصص فروخت کے لیے پیش
ابتدائی طور ایک ارب ڈالر کی پیشکشیں آگئیں، مقصد ریونیو بڑھانے کے لیے ٹول فیس میں اضافہ کرنا ہے
حکومت نے ٹول آپریٹنگ سے متعلق ادارے سالک کے بیس فیصد حصص فروخت کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ ٹول فیس میں اضافے کی صورت پیدا کر کے ریونیو بڑھا سکے۔ ادارے نے اس امر کا اعلان پیر کے روز کیا ہے۔
امارات حکومت نے اس سلسلے میں باضابطہ اشتہار دے کر دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو متوجہ کیا ہے۔ فروخت کے لیے پیش کیے جانےوالے ان بس فیصد حصص کی تعداد اشتہار میں ڈیڑھ ارب بتائی گئی ہے۔ بلوم برگ کے مطابق اب تک ان حصص کے بدلے میں پیشکش ایک ارب ڈالر تک آئی ہے جو آنے والے دنوں میں بڑھ بھی سکتی ہے۔
بتایا گیا ہے کہ ٹول فیس کے معاملے میں نیا انداز اختیار کرتے ہوئے مختلف اوقات میں صبح شام کے رش کے اوقات کی مناسبت سے طے کی جا سکتے ہین۔ جیسا کہ سنگا پور اور سٹاک ہوم وغیرہ میں نظام موجود ہے۔
حکومتی اشتہار کی بنیاد پر 13 ستمبر سے پیش کشیں شروع ہو جائیں گی جبکہ سٹال ایکسچینج میں 29 ستمبر تک رجسسٹریشن وغیرہ کے امور مکمل ہو سکیں گے۔
دبئی کی کوشش ہے کہ دس ریاستی کمپنیوں کی اسی انداز میں نیلامی کر کے تجارتی حجم میں کمی کو بہتر کرے۔ جیسا کہ ُروسی مملاک میں بھی طریقہ رائج ہے۔