سعودی عرب کی بارڈر سکیورٹی فورسزنے الگ الگ کارروائیوں کے دوران منشیات کی بھاری مقدار ضبط کرکے مملکت میں اس کی اسمگلنگ ناکام بنا دی ہے۔
سعودی عرب کے علاقے عسیر میں سکیورٹی رجمنٹ کے پٹرولنگ پارٹی نے سراۃ عبیدہ گورنری میں پانچ یمنی ملزمان کو سرحدی سکیورٹی نظام کی خلاف ورزی کرنے پر گرفتار کیا، ان کے قبضے سے 48 کلو گرام منشیات کا پلانٹ برآمد ہوا۔
ادھر ایک دوسری پیش رفت میں عسیر کی پولیس نے گشت کے دوران سرحدی حفاظتی نظام کی خلاف ورزی کرنے والے دو ایتھوپیائی شہریوں کو گرفتار کیا۔ ان کے پاس 11 کلو گرام چرس اور 37,800 نشہ آور گولیاں برآمد کی گئی۔
گرفتار ملزمان کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی شروع کردی گئی ہے۔