غیر ملکی عمرہ زائرین کے لیے’مقام‘ پلیٹ فارم سےمنٹوں میں عمرہ ویزہ مکمل کرنے کی سہولت

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کی وزارت حج وعمرہ نے مملکت سےباہرسے آنے والے عازمین عمرہ کے ویزوں کوالیکٹرانک پلیٹ فارم "مقام" کے ذریعے عمرہ پیکج کا انتخاب کرنے کی سہولت کو ممکن بنایا ہے۔ مملکت سے باہر، آسان الیکٹرانک طریقہ کار کے اندر حقوق کے تحفظ اور اعلیٰ معیار کی خدمات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔

مملکت سے باہر سے آنے والے عمرہ زائرین متحدہ پلیٹ فارم لنک کے ذریعے مجاز ایجنٹس کے پلیٹ فارمز میں سے کسی ایک کا انتخاب کرنے کے لیے "مقام" پورٹل https://maqam.gds.haj.gov.sa/Home/OTAs میں داخل ہوسکتے ہیں۔ وہاں سے عمرہ زائرین خدمات بھی بک کریں اور ویزا درخواست کے لیے ایک حوالہ نمبر حاصل کریں۔ پھر ویزا درخواست فارم https://visa.mofa.gov.sa/ کو مکمل کرنے اور پرنٹ کرنے کے لیے قومی ویزا پلیٹ فارم پر جائیں۔

پلیٹ فارم کی خدمات میں عازمین کے ملک میں مقامی ایجنٹوں کو جاننا اور عمرہ ویزہ جاری کرنے کے لیے مقام پورٹل https://maqam.sa/Home/EAs کے ذریعے عمرہ زائرین کے ملک میں مجاز ایجنٹوں کو جاننے کا موقع ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک سے آنے والے عازمین عمرہ "مقام" پلیٹ فارم کے ذریعے عمرہ کی خدمات بُک کر سکتے ہیں۔https://maqam میں داخل ہو کر 24 گھنٹے سے بھی کم وقت میں پلیٹ فارم کے ذریعے پوری دنیا سے ویزہ اور آن لائن خدمات بُک کر سکتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں