کویت میں ایک اسکول کے سامنے سڑک عبور کرتے ہوئے ایک بچی کار کی زد میں آنے کے بعد معجزانہ طور پر محفوظ رہی۔
چھوٹی بچی اپنی سہیلیوں کے ساتھ کھڑی تھی کہ اچانک اس نے دوسری طرف تیز رفتاری سے سڑک عبور کرنے کا فیصلہ کیا۔ اسی وقت کویت میں ایک کار انتہائی تیز رفتاری سے اس کے پاس آ رہی تھی۔
فيديو / بلطف من الله ، نجاة طالبة من الموت بعد تعرضها للدهس من قبل سائق لم ينتبه للطريق امام احد مدارس الكويت.
— المجلس (@Almajlliss) October 3, 2022
pic.twitter.com/sIxH3CWzHS
چند سیکنڈ نے بچی کو یقینی موت سے الگ کر دیا۔ جیسے ہی گاڑی اس کے بالکل پاس سے گزری اس کی دوست حیران رہ گئیں کہ ان کے سامنے کیا ہوا۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹویٹر‘ پر اس واقعے کی ایک ویڈیو بھی نشر کی گئی ہے۔سماجی کارکنوں نے آبادی والے علاقے میں تیزر فتار کار چلانے پر ڈرائیور پر تنقید کی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اسکول کے قریب ڈارئیوروں کو محتاط طریقے سے ڈرائیونگ کرنی چاہیے۔