مسجد حرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی نے 24 گھنٹے کے دوران مسجد حرام میں فراہم کی جانے والی نمایاں خدمات سے آگاہی دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک دن میں مسجد حرام میں مختلف زبانوں میں رہنمائی کی خدمت سے لگ بھگ 42 ہزار افراد نے فائدہ اٹھایا ہے۔
دو مقدس مسجدوں کی صدارت عامہ نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر بتایا کہ ہفتہ 8 اکتوبر 2022 کے ایک دن میں مسجد حرام آنے والے 2378 افراد نے طواف کی خدمت سے فائدہ اٹھایا۔ 14 ہزار افراد کو ڈیجٹل آگاہی دی گئی۔ ساڑھے 93 ہزار کو فیلڈ میں معلومات فراہمی کی گئی۔ 41 ہزار 968 افراد نے مختلف زبانوں میں معلومات حاصل کرکے اپنے امور سے آگاہی حاصل کی۔ 15 سو افراد نے تقسیم کئے گئے بروشرز سے فائدہ اٹھایا۔
بیان میں کہا گیا کہ مسجد حرام میں ایک روز میں فضا کو معطر کرنے کیلئے 2500 لٹر فریشنرز استعمال کیا گیا۔ خوشبو جات پھیلانے کیلئے 100 ڈفیوزر استعمال کئے گئے۔ بائیو کیئر کیلئے 230 لٹر جراثیم کش مائع اور سطح کی صفائی کیلئے 14 ہزار 900 لٹر جراثیم کش مائع استعمال کیا گیا۔ 250 لٹرسینیٹائزر روبوٹس کے ذریعہ استعمال کیا گیا۔ 1299 لٹر ہینڈ سینیٹائزر اور 130 لٹر جراثیم کش ادویات استعمال کی گئیں۔