سعودی عرب: رشتہ دار کا معذور بچے پر بہیمانہ تشدد، ویڈیو وائرل ہونے پر غم و غصہ
سوشل میڈیا پر واقعہ کی شدید مذمت، واقعہ ایک سال پرانا، طائف میں پیش آیا: پولیس
مکہ المکرمہ پولیس نے اعلان کیا کہ طائف گورنری میں ایک بچے کو اس کے ایک رشتہ دار نے تشدد کا نشانہ بنایا ہے۔ ویڈیو وائرل ہونے پر لوگوں میں غم و غصہ پھیل گیا۔
سعودی عرب کے مقدس دارالحکومت کی پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ سوشل میڈیا پر معذور بچے پر تشدد کی ویڈیو وائرل ہوئی۔ اس پر طائف پولیس سے رابطہ کرکے دونوں فریقوں کو طلب کیا گیا
ياليت اي محامي يتطوع ويستلم قضيتها من إلى
— نواهْل🌿 (@vkf9e) October 10, 2022
رفع اكثر من قضيه
تعىْيف طفل معاق
رفض علاجه وإهمال حالته
محاسبة كل شخص تقدمت الأم عنده بالبلاغ ووقف مع الاب المجرم والتستر عليه #معاق_الطايف_المعنف pic.twitter.com/HyW7ASl9Mr
ترجمان نے مزید کہا کہ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ کلپ ایک سال پہلے کا ہے۔ سکیورٹی حکام نے اس وقت واقعہ کی رپورٹ پیش نہیں کی تھی۔ واقعہ کو مجاز اتھارٹی کے سپرد کردیا گیا تھا۔
کلپ میں ایک معذور بچے کو ایک شخص کی جانب سے تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے دکھایا گیا تھا۔ کلپ کے ساتھ گردش کرنے والی معلومات سے پتہ چلتا ہے کہ یہ واقعہ طائف میں پیش آیا۔ ایک ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ٹویٹ کی گئی تھی جس میں کہا گیا کہ میری خواہش ہے کہ آپ اس معاملے کو دیکھیں، اور اس کیس کو حل کرنا شروع کریں۔ متعلقہ مرکز نے ایک ٹویٹ میں یہ کہتے ہوئے جواب دیا کہ کوآرڈینیشن جاری ہے۔ ضروری اقدامات کیلئے متعلقہ حکام سے رابطہ کیا جارہا ہے۔