اس سال عمرہ سیزن جدید سسٹم، تکنیکی پلیٹ فارمز اور ٹیکنالوجیز اور مصنوعی ذہانت کی تکنیکوںاور ڈیجیٹلائزیشن پر بہت انحصار کرے گا۔ اس لئے دنیا بھر سے عمرہ کے لئے آنے والوں کو جدید ٹیکنالوجیز کے علم سے لیس ہونا ہوگا۔
"العربیہ ڈاٹ نیٹ" کو ایک بیان میں حج و عمرہ کی سرگرمیوں کی قومی کمیٹی کے وائس چیئرمین ہانی علی العمیری نے بتایا کہ یہ ٹیکنالوجیز ایک منفرد اور ممتاز خدمات فراہم کریں گی۔ جن میں مسجد حرام اور مسجد نبوی میں آنے والوں پوری احتیاط کے ساتھ سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
نسک پلیٹ فارم
ہانی نے مزید کہا کہ یہ تمام جدید تکنیکی ٹولز معتمرین کو ان کے علاقوں سے عمرہ کیلئے سیٹ ریزرو کرانے، عمرہ کا ویزا جاری کرنے، فلائیٹ بک کرانے ، ہوٹلوں کا انتظام کرنے اور دیگر سہولتوں کو منظم میں اہم کردار ادا کریں گے۔
ہانی نے بتایا کہ "نسک پلیٹ فارم" سعودی سیاحت اتھارٹی اور وزارت حج اور عمرہ کی نگرانی میں کام کرتا ہے۔ اس پلیٹ فارم کے ذریعہ عمرہ پیکیجز ، پروگرام دینے والوں ، خدمت فراہم کرنے والوں تک رسائی ہو گی۔
اہم دورے
انہوں نے کہا کہ ’’نسک‘‘ کو جاری کرنے کیلئے ہم نے متعدد عالمی دورے کئے ہیں جن میں سے آخری مصر ، قازقستان ، ازبکستان اور انڈونیشیا کا دورہ تھا۔ اس حوالے سے اہم اسلامی اور بین الاقوامی دارالحکومتوں کے دورے بھی متوقع ہیں۔
یہ قابل ذکر ہے کہ العمیری نے سیاحت کے فروغ کے ان دوروں کو اہم قرار دیا۔ انہوں نے کہ ’’ نسک‘‘ پلیٹ فارم سے ویزا، ہوٹلوں کی فراہمی، حجاج کی خدمات کی کوالٹی بہتر ہوگی۔ نقل و حمل ، روزی ، طبی انشورنس ، سیاحت کے پروگرام ، مزارات ، تجربے کی افزودگی اور مہمانوں کو ہر چیز کی ضرورت میں نسک ایپ کام آئے گی۔