سعودی وزارت دفاع نے اعلان کیا کہ پیر کے روز اس کا ایف 15 ایس لڑاکا طیارہ تربیتی مشن کے دوران فنی خرابی کے باعث گر کر تباہ ہوگیا ۔ تاہم طیارے میں سوار عملہ کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
وزارت کے ترجمان بریگیڈیئر جنرل ترکی المالکی نے ایک بیان میں کہا کہ اتوار 6 نومبر کی رات 22 بج کر 52 منٹ پر رائل سعودی ایئر فورس کے ایف 15 ایس لڑاکا طیاروں میں سے ایک طیارہ تربیتی مشن کے دوران گر کر تباہ ہوگیا۔ طیارہ مشرقی صوبے میں کنگ عبدالعزیز ایئر بیس کے تربیتی علاقے میں معمول کی تربیت پر محو پرواز تھا کا حادثہ پیش آگیا۔
انہوں نے یہ بھی مزید کہا کہ دو افسروں پر مشتمل فضائی عملہ دو لائف کرسیوں کا استعمال کرتے ہوئے زندہ بچ گیا۔ سعودی سرکاری پریس ایجنسی کے مطابق انہوں نے زور دے کر کہا کہ حادثہ کے باعث کوئی ہلاکت یا کوئی شخص زخمی نہیں ہوا۔
المالکی نے کہا کہ ایک تحقیقاتی کمیٹی نے حادثے کی تفصیلات اور وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات شروع کردی ہیں۔
خیال رہے کہ امریکی "گلوبل فائر پاور" ویب سائٹ کے مطابق 2022 میں سعودی فضائیہ کو دنیا کے 142 ممالک میں سے دس طاقتور ترین فضائی افواج میں شامل کیا گیا تھا۔