قطری وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ خلیجی ریاستوں کے شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو هیا کارڈ کے بغیر قطر آنے کی اجازت ہے۔ فیصلے پر عملدر آمد آج بروز منگل سے ہو گا۔
وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ ’خلیجی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کے لیے فضائی یا بری راستے سے قطر میں داخلے کے لیے هیا کارڈ کے حصول کی شرط ختم کر دی گئی ہے‘۔
’بری راستے سے آنے والوں کو مفت کار پارکنگ فراہم کی جائے گی تاہم انہیں گاڑی کے داخلے کے لیے سفر سے 12گھنٹے پہلے مطلع کرنا ہوگا‘۔ ’اسے مسافر جو بری راستوں سے قطر آنا چاہتے ہیں کہ انہیں وزارت داخلہ کے پورٹل پر اپنی آمد کی اطلاع دینی ہوگی‘۔
’خلیجی شہریوں یا وہاں مقیم غیر ملکیوں سے فضائی یا بری راستے سے قطر آنے کے لیے کسی قسم کی فیس نہیں لی جائے گی‘۔