لبنان کی سلامتی اور استحکام کے شدید خواہاں ہیں: محمد بن سلمان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے ہفتہ کے روز ریاض میں لبنان کے وزیراعظم نجیب میقاتی سے ملاقات کی۔

سعودی پریس ایجنسی "واس" کے مطابق ملاقات کے دوران انہوں نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلوؤں پر گفتگو کی۔

لبنان کی سلامتی اور استحکام مطلوب

سعودی ولی عہد نے لبنان کی سلامتی اور استحکام اور برادر لبنانی عوام کو سعودی عرب اور فرانس کی طرف سے فراہم کی جانے والی انسانی امداد کے تسلسل پر سعودی دلچسپی کا اعادہ کیا۔

لبنانی وزیر اعظم نے اپنے ملک کے بارے میں سعودیہ کے تاریخی موقف اور طائف کانفرنس میں قومی مفاہمت کی دستاویز کی منظوری کے بعد لبنانی مفاہمت کے قیام اور امن کے مرحلے کو مستحکم کرنے میں سعودیہ کے اہم کردار کے لیے شکریہ ادا کیا اور اس حوالے سے سعودیہ کی تعریف کی۔

سعودی عرب کو نقصان سے بچانے کے اقدامات

نجیب میقاتی نے کہا لبنانی حکومت سعودی عرب اور تمام عرب ممالک بالخصوص خلیج کی عرب ریاستوں کے لیے تعاون کونسل کے ممالک کی توہین کو روکنے کے لیے تمام اقدامات اٹھائے گی۔

ملاقات میں لبنان کے لیے صدر کے انتخاب اور لبنانی عوام اور عالمی برادری کی جانب سے مطلوبہ اصلاحات کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں