عرب کی 10 بہترین یونی ورسٹیاں، 5 صرف ایک ملک میں موجود

کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی پہلے نمبر پر رہی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

امریکی میگزین "ٹائمز ہائر ایجوکیشن" کی رپورٹ میں سال 2023 کے لیے بہترین عرب یونی ورسٹیوں سے آگاہ کردیا گیا۔ فہرست میں ٹاپ ٹین عرب یونی ورسٹیوں میں سے 5 یونی ورسٹیوں کے ساتھ سعودی عرب کا قائدانہ کردار بھی آشکار ہوگیا۔

پہلے نمبر پر سعودی کنگ عبدالعزیز یونی ورسٹی آئی۔ اس یونی ورسٹی نے دنیا بھر میں بھی 101 واں نمبر حاصل کیا ہے۔

کنگ فہد یونی ورسٹی آف پیٹرولیم اینڈ منرل ریسورسز دوسرے نمبر پر رہی۔ دنیا کی بہترین یونی ورسٹیوں میں یہ 201 تا 250 کی درجہ بندی میں موجود ہے۔

قطر یونی ورسٹی نے عرب ملکوں کی یونی ورسٹیوں میں تیسرا نمبر حاصل کرلیا۔ کنگ سعودی یونی ورسٹی چوتھے نمبر پر رہی۔ یہ یونی ورسٹی عالمی رینکنگ میں 251 تا 300 کی درجہ بندی میں بھی موجود ہے۔

عرب دنیا کی پانچویں بہترین یونی ورسٹی شارجہ یونیورسٹی ہے۔ یہ عالمی رینکنگ میں 251 تا 300 نمبروں میں ہے۔ امارات یونی ورسٹی نے چھٹا مقام پایا۔

ابوظہبی یونی ورسٹی اور الفیصل یونی ورسٹی نے عرب دنیا کا ساتواں اور آٹھواں نمبر حاصل کیا اور پوری دنیا کے حساب سے 300 تا 350 کی رینکنگ حاصل کی۔

نویں نمبر پر بیروت کی امریکن یونی ورسٹی رہی اور دسویں نمبر پر امام محمد بن سعود اسلامک یونی ورسٹی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں