اسرائیلی وزیر بن گویر نے عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

فلسطینی خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق اسرائیل کے نئے وزیر برائے سلامتی امور ایتمار بن گویر نے عوامی مقامات سے فلسطینی پرچم اتارنے کی ہدایت کردی ہے۔ بن گویر نے ایک بیان میں کہا کہ "قانون توڑنے والے دہشت گردانہ جھنڈے نہیں لہرا سکتے اور دہشت گردی کی حوصلہ افزائی نہیں کر سکتے، اس لیے میں نے عوامی مقامات سے دہشت گردی کی حمایت کرنے والے جھنڈوں کو ہٹانے اور اسرائیل کے خلاف اشتعال انگیزی روکنے کا حکم دے دیا ہے"

عبرانی اخبار "ہارٹز" نے اتوار کی شام اپنی ویب سائٹ پر کہا کہ بین گویر کا یہ فیصلہ 1948 کی سرزمین کے قصبے عارہ میں منعقد ہونے والی تقریبات میں فلسطینی پرچم بلند کرنے کے متعلق آیا ہے۔ یہ تقریبات اسرائیلی جیل میں 40 سال گزارنے کے بعد گزشتہ ہفتے رہائی پانے والے فلسطینی قیدی کریم یونس کی آزادی کا جشن منانے کے لئے منعقد کی جارہی ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں