فلسطینیوں کی وسیع پیمانے پر بیدخلی مہم پر پی ایل او کی اسرائیل کو وارننگ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

تنظیم آزادی فلسطین (پی ایل او) نے مغربی کنارے میں بڑے پیمانے پر نقل مکانی کی سب سے بڑی کارروائی کرنے کے ممکنہ اسرائیلی اقدام کے بارے میں خبردار کیا ہے۔

یہ انتباہ ایک ایسے وقت میں جاری کیا گیا ہے جب دوسری طرف اسرائیل الخلیل کے جنوب میں واقع مسافر یطا کے علاقے سے آٹھ دیہاتوں میں بسنے والے سیکڑوں فلسطینی خاندانوں کوبے دخل کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اسرائیل میں انسانی حقوق کے لئے کام کرنی والی تنظیم "بیت سیلم" نے بین الاقوامی فوجداری عدالت کے پراسیکیوٹر کو ایک مکتوب بھیجا تھا جس میں ان سے نقل مکانی کے عمل کو روکنے کے لیے فوری مداخلت کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔

اسرائیلی انتظامیہ کی جانب سے مسافر یطا میں خلہ الضبع کے رہائشیوں کو اپنے گھر خالی کرنے کا نوٹس جاری کیا گیا تھا۔ نوٹس میں کہا گیا تھا کہ اسرائیلی فوج ان کے لیے متبادل جگہ تلاش کرے گی۔ تقریباً ایک ہزار افراد پر مشتمل آٹھ دیگر کمیونٹیز کو بھی گھر خالی کرنے کا نوٹس دیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی سپریم کورٹ نے فیصلہ کیا تھا کہ اسرائیل ان فلسطینیوں کی اراضی پر قبضہ کر سکتا ہے اور ان دیہاتوں کو خالی کرا سکتا ہے، کیونکہ یہ فوجی ٹریننگ زون میں آتے ہیں۔

دوسری طرف ان دیہاتوں میں موجود لوگ "فوجی زون اور فوجی مشقوں کے خطرے" کے بہانے پر یقین نہیں کرتے۔ مقامی فلسطینی دیہاتیوں کا کہنا ہے کہ اسرائیل کا اس علاقے میں ملٹری زون کا دعویٰ بے بنیاد ہے کیونکہ اس علاقے کو یہودی بسیتوں میں تبدیل کرنے کی مہم جاری ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں اسرائیل کی جانب سے بے دخلی اور نقل مکانی کے عمل کا شکار ہونے والے فلسطینیوں کی مدد کررہے ہیں۔ اس سلسلے میں انسانی حقوق کے ادارے بین الاقوامی عدالتوں سے بھی رجوع کر کے متاثرین کی مدد کوشش کرتے ہیں۔

اسرائیلی رابطہ کار نے اپنے فلسطینی ہم منصب کو مطلع کیا تھا کہ لوگوں کو جلد ہی باضابطہ طور پر مطلع کر دیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ نقل مکانی سے متاثر ہونے والے افراد کے لیے متبادل مقام کی تلاش کی جا رہی ہے۔ تاہم پی ایل او نے فلسطینی دیہاتیوں کو بے دخل کرنے کی سازش کے سنگین نتائج کی وارننگ دی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں