لبنانی فوجی کا اپنی رقم کے حصول کے لیے بنک پر مسلح دھاوا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹہ

لبنانی میڈیا نے منگل کو اطلاع دی ہے کہ ایک فوجی ڈپازٹر نے ملک کے جنوب میں واقع صیدا میں لبنان اوورسیز بینک کی ایک شاخ پر ہتھیاروں سے دھاوا بول دیا۔

میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ ڈپازٹر نے بینک برانچ کے مرکزی دروازے پر فائرنگ کی، تاہم گارڈز نے جلدی سے بینک کا دروازہ بند کر دیا۔

رقم جمع کرنے والے لبنانی فوجی کی بینک پر حملہ کرنے کی کوشش اس وقت سامنے آئی جب اس نے "صیرفہ" پلیٹ فارم کے استعمال پر اضافی شرائط عائد کرنے سے متعلق فیصلے پر اعتراض کیا جسے لبنان کے مرکزی بینک نے غیر ملکی نقد کرنسیوں کی خرید و فروخت کو منظم کرنے کے لیے قائم کیا تھا۔

لبنان میں حال ہی میں ملک کے مختلف حصوں میں کئی بینکوں پر دھاوا بولنے کے واقعات سامنے آئے ہیں۔

لبنان تقریباً تین سال سے مشکل معاشی حالات سے دوچار ہے، جس کی وجہ سے مقامی کرنسی کی قدر گر گئی اور بینکنگ کے شعبے میں بحران پیدا ہوا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں