سعودی عرب کے لیے ایک اور خوشخبری سامنے آئی ہے۔ دنیا میں گالف کی سب سے بڑی خاتون کھلاڑی لیدیا کو مملکت میں آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے تحت گالف مقابلوں میں شرکت کریں گی۔
یہ تصدیق منگل کے روز باقاعدہ طور پر کر دی گئی ہے۔ کھیلوں کی دنیا میں حال ہی میں سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم نے بہتر کارکردگی دکھائی۔ اس کے بعد دنیا کے ممتاز فٹ بالر رونالڈو نے بطور کوچ سعودی فٹ بال کلب کو خدمات پیش کرنے کا معاہدہ کیا ہے۔
اب گالف کی سب سے بڑی کھلاڑی 'لیدیا کو' آرامکو سعودی لیڈیز انٹرنیشنل کے ٹائٹل سے مقابلے اگلے ماہ 16 سے 19 فروری تک شاہ عبداللہ اکنامک سٹی میں رائل گرین گالف کلب میں کھیلیں گی۔
یہ مقابلے ایل ای ٹی ٹورنامنٹ کا پہلا حصہ ہوں گے، ان کے لیے خواتین کھلاڑیوں کو بھی مرد کھلاڑیوں کے برابر کا انعام 5 لاکھ ڈالر دیا جائے گا۔
اس بارے میں دنیا کی نمبر ون کھلاڑی نے کہا میں یہ دیکھ کر پر جوش ہوں کہ گالف برابر انعامی رقم کی طرف بڑھ رہا ہے۔ مجھے امید ہے کہ تمام خواتین کھلاڑی خوب محنت کریں گی۔
واضح رہے 'لیدیا کو' نیوزی لینڈ کی رہنے والی ہیں ۔ وہ 2017 میں محض 17 سال کی عمر میں دنیا کی سب سے بڑی گالف کھلاڑی کا اعزاز پانے میں کامیاب ہو گئی تھیں۔