جنگلی حیات بحالی: سعودی تاریخی مقام ’’العلا‘‘ میں 1580 جانور چھوڑ دئیے گئے

جانوروں کے لیے ہلکے شمسی توانائی سے چلنے والے کالر کا بھی استعمال کیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
وقت مطالعہ گھنٹے

جانوروں کے لیے ہلکے شمسی توانائی سے چلنے والے کالر کا بھی استعمال کیا گیاسعودی عرب میں رائل کمیشن برائے العلا گورنریٹ نے جنگلی جانوروں کو دوبارہ آباد کرنے کے لیے ایک مہم شروع کردی ہے جس میں چار اقسام سے تعلق رکھنے والے 1580 سے زیادہ جنگلی جانوروں کی آباد کاری پر کام کیا گیا ہے۔ ان جانوروں میں ہرن، سفید ہرن، عربی بارہ سنگھا اور پہاڑی بکرے شامل ہیں۔ ان جانوروں کو ’’ العلا‘‘ گورنری کے قدرتی ماحول والے تین علاقوں میں چھوڑا گیا۔

العلا میں جنگلی جانور
العلا میں جنگلی جانور

دوبارہ آبادکاری کی مہم شاہی کمیشن برائے العلا کے لیے اپنی نوعیت کی سب سے بڑی مہم ہے۔ اس مہم میں مقام کی تیاری کا تعین کیا جاتا ہے۔ دوبارہ آباد کیے گئے جانوروں کی نگرانی کی جاتی ہے۔ سائنسی مطالعات پر توجہ مرکوز کی جاتی ہے اور العلا میں جانوروں کی دوبارہ آبادکاری کی مہموں کی تیاری کی جاتی ہے۔

شاہی کمیشن برائے العلا کے جنگلی حیات کی ترقی کے یہ منصوبے متعدد قدرتی ذخائر کو بڑھانے پر بھی توجہ مرکوز کرتے ہیں۔ ان منصوبوں کے تحت العلا کو قدرتی اور ثقافتی ماحول کے تحفظ کے لیے ایک اہم عالمی منزل کے طور پر اجاگر کیا جائے گا۔ یہ 12 مربع کلومیٹر سے زیادہ رقبہ ہوگا۔

العلا کا منصوبہ ’’ انٹرنیشنل یونین فار کنزرویشن آف نیچر‘‘ کے رہنما خطوط کے مطابق ہے۔ ان خطوط کے مطابق نئے جاری کیے گئے جانوروں کی نگرانی سمارٹ تجزیہ سافٹ ویئر، کیمرہ ٹریپس اور سیٹلائٹ کالرز کے ذریعے کی جانی چاہیے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں