کل منگل کو سعودی عرب کی ریاض پولیس نے تین مقامی شہریوں کو ایک تجارتی مرکز سے لاکھوں ریال چوری کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔ ملزمان پر دھوکہ دہی کے ذریعے ایک تجارتی ادارے کے 2,900,000 ریال کی رقم کی چوری کا الزام عاید کیا گیا ہے۔
جنرل سکیورٹی نے "ٹویٹر" کے ذریعے ایک بیان میں کہا کہ پولیس نےاس رقم سے خریدی گئی گاڑی اور 2,246,000 ریال کی رقم برآمد کرکے ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔
پبلک سکیورٹی نے مزید کہا کہ ملزمان کو گرفتارکرکے ان کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرنے کے بعد انہیں پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کر دیا گیا ہے۔