سعودی عرب میں مکہ مکرمہ میں آج ہفتے کے روز4 مارچ کو چاند خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا۔ ایسا 2023 کے دوران پہلی اور آخری مرتبہ ہوگا۔
سعودی عرب میں عربی نیوز ویب سائٹ ’عاجل ‘ کے مطابق جدہ میں فلکیاتی انجمن کے سربراہ انجینیر ماجد ابو زاھرۃ نے کہا ہے کہ ’گرینیج ٹائم کے مطابق آج رات سات بجکر 43 منٹ پر چاند 89.5 ڈگری کے اوپر مکہ مکرمہ کے آسمان پر نظر آئے گا‘۔
انہوں نے کہا کہ ’چاند 93 فیصد روش ہوگا۔ اس موقع پر مریخ مغربی جہت میں نظر آئے گا۔ دیگر چمکدار ستارے بھی آسمان پر دیکھے جا سکیں گے‘۔
انجینیر ماجد ابو زاھرۃ کا کہنا تھا کہ ’خانہ کعبہ کے عین اوپر چاند نظر آنے سے ماہرین فلکیات ستاروں اور سیاروں کی گردش سمیت مختلف فلکیاتی مظاہر دریافت کرتے ہیں‘۔ اس سے ’دنیا کے مختلف علاقوں میں قبلے کا رخ بھی آسانی سے متعین کیا جا سکتا ہے‘۔
-
موٹاپے کا عالمی دن: سعودی عرب کی 60 فیصد آبادی وزن میں زیادتی اور موٹاپے کا شکار
موٹاپے کے عالمی دن پر سامنے آنے والے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق، سعودی عرب کی ...
ایڈیٹر کی پسند -
الفقع: سعودی عرب کی مزیدار سبزی، خریدو فروخت عروج پر پہنچ گئی
ایک صحرائی پودا جو فنگس کی سب سے لذیذ اور قیمتی اقسام میں سے ایک سمجھا جاتا ، ...
ایڈیٹر کی پسند -
سعودی عرب کے آسمان پر زہرہ اور مشتری کے ملاپ کا دلفریب نظارہ
جمعرات کو غروب آفتاب کے بعد سعودی عرب اور عرب دنیا کے آسمان پر وینس اور مشتری ...
بين الاقوامى