اسرائیلی فضائی حملےمیں حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کا رن وے تباہ، سروسز معطل

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

شام کی سرکاری خبر رساں ایجنسی (سانا) نے ایک فوجی ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ حلب کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر اسرائیلی فضائی حملے میں اس کا رن وے تباہ ہو گیا اور اس پر آپریشنل سروسزمعطل کردی گئی ہیں۔

ایجنسی نے کہا کہ شامی فضائی دفاع نے مقامی وقت کے مطابق صبح 2 بجکر 7 منٹ پر ساحلی شہر لاذقیہ کے مغرب میں بحیرہ روم کی سمت سے داغے گئے میزائلوں کو روک دیا۔

پچھلے سال اسرائیل نے شام اور لبنان میں حزب اللہ سمیت اتحادیوں کو ہتھیاروں کی فراہمی کے لیے تہران کی جانب سے فضائی سپلائی لائنوں کے بڑھتے ہوئے استعمال کو روکنے کے لیے شام کے ہوائی اڈوں پر اپنے حملے تیز کر دیے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں