سعودی عرب نے افریقہ،ایشیا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے800 ملین ڈالر مختص کیے: وزیرخزانہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے وزیر خزانہ فیصل بن فضیل نے بدھ کو اعلان کیا کہ سعودی عرب نے افریقہ اور ایشیا میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 800 ملین ڈالر مختص کیے ہیں۔


سعودی پریس ایجنسی (ایس پی اے) کے مطابق، یہ اعلان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں اقوام متحدہ کی کم ترقی یافتہ ممالک کی کانفرنس کے دوران سامنے آیا۔


انہوں نے کہا کہ "پچھلے پچاس سالوں میں ہونے والی ترقیاتی اور سماجی پیشرفت کے باوجود، کم ترقی یافتہ ممالک کو درپیش بنیادی چیلنجز بدستور موجود ہیں اور یہ پہلے سے زیادہ پیچیدہ ہو چکے ہیں۔"

یہ کانفرنس، جو 5 سے 9 مارچ تک قطر میں جاری رہے گی، پسماندہ ممالک کی معیشت کو سہارا دینے کے لیے طویل مدتی اور پائیدار حل تلاش کرنے کی کوشش ہے۔


اپنی تقریر کے دوران، وزیر خزانہ نے کہا کہ مملکت پائیدار ترقی کے 2030 ایجنڈے کو حاصل کرنے کے لیے "بین الاقوامی شراکت داروں" کے ساتھ کام جاری رکھے گی۔

واضح رہے کہ یہ اقوام متحدہ کی طرف سے صحت اور تعلیم کو بہتر بنانے، عدم مساوات کو کم کرنے، اقتصادی ترقی کو تیز کرنے اور ترقی پذیر ممالک میں موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے کے لیے مقرر کردہ 17 مقاصد کا ایک مجموعہ ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں