بیجنگ میں شاہ عبدالعزیز لائبریری دونوں ممالک کے درمیان رابطے کا پل ہے:سعودی سفیر

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size

چین میں خادم حرمین شریفین کے سفیر عبدالرحمن الحربی نے بیجنگ یونیورسٹی کے صدر گوانگ زی ہوانگ سے دونوں دوست ممالک کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا۔

سفیر نے بیجنگ یونیورسٹی میں شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری برانچ کے ہیڈ کوارٹر کا بھی دورہ کیا۔ اس دوران لائبریری برانچ کے ڈائریکٹر گینگ کنگ وین اور لائبریری برانچ کے ڈپٹی ڈائریکٹر عابد الشریف نے ان کا استقبال کیا۔ انہیں لائبریری کے مواد اور اس کی ثقافتی اور علمی سرگرمیوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔

سعودی سفیر نے لائبریری برانچ میں بیجنگ یونیورسٹی میں عربی زبان کے شعبہ کے طلباء کے ساتھ ایک فورم اور پینل ڈسکشن میں حصہ لیا۔ان کا کہنا تھا کہ عربی زبان اور ثقافت اور دونوں دوست ممالک کے عوام کے درمیان علمی رابطے کو بڑھانے میں اہمیت کی حامل ہے۔

سعودی سفیر نے کہا کہ "آج مجھے بیجنگ یونیورسٹی میں کنگ عبدالعزیز لائبریری برانچ کا دورہ کرنے اور یونیورسٹی کے متعدد عہدیداروں سے ملنے کے ساتھ ساتھ عربی بولنے والے طلباء سے ملنے کا اعزاز حاصل ہوا۔ "

انہوں نے مزید کہا کہ "مجھے بیجنگ یونیورسٹی کی شاہ عبدالعزیز پبلک لائبریری برانچ میں آج اپنی موجودگی پر بہت فخر ہے اور یہ برانچ سعودی عرب کے لیے ایک اہم انٹرفیس اور چین میں سعودی عرب کے ساتھ رابطے کا ذریعہ ثابت ہوگی۔

قابل ذکر ہے کہ لائبریری برانچ عوامی جمہوریہ چین کا سب سے بڑا عربی پلیٹ فارم ہے، جس میں تقریباً 30 ہزار کتابیں اور تقریباً 70 ہزار ڈیجیٹل مواد محفوظ ہے۔اس لائبریری س روزانہ ڈیڑھ ہزار طلبا اور محققین مستفید ہوتے ہیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں