عمرہ کے لیے آنے والے بڑی رقم اور زیورات ساتھ نہ لائیں: سعودی عرب

قیمتی پتھر اور اشیا لانے سے گریز کریں، بینک کارڈ کی معلومات کسی کو فراہم نہ کریں: سعودی وزارت حج و عمرہ

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی وزارت حج و عمرہ نے بیرون ملک سے عمرہ کے مناسک کی ادائیگی کے لیے آتے ہوئے متعدد چیزیں ساتھ سعودی عرب لانے سے گریز کی ہدایت کردی۔ وزارت نے مالی فراڈ سے بچنے کے لیے ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا بھی مشورہ دیا ہے۔

وزارت نے سفارش کی ہے کہ عمرہ کے لیے سعودی عرب آنے والے 60,000 ریال سے زیادہ کی رقم نہ لائیں۔ اسی طرح اپنے ساتھ سونا، قیمتی پتھر اور قیمتی دھات اور دیگر قیمتی اشیا لانے سے بھی مکمل گریز کریں۔

سعودی عرب نے آنے والے زائرین سے کہا ہے کہ بینکنگ ایپس ڈاؤن لوڈ کرنے میں احتیاط کریں۔ بینک کارڈ کی معلومات کسی کو نہ دیجیے۔ رقم کو کسی بھی صورت کسی نامعلوم ذرائع سے منتقل کرنے سے بچیں۔ یہ ہدایت بھی کی گئی ہے کہ کوئی بھی ادائیگی کرنے سے پہلے الیکٹرانک لنکس کی جانچ پڑتال کرلی جائے۔

سعودی وزارت حج و عمرہ نے کہا کہ نامعلوم پیغامات اور لنکس کو نظر انداز کرنے کی ضرورت ہے۔ جب دھوکہ دہی کا شبہ ہو یا فراڈ ہوجائے تو فوری بینک اور مجاز حکام کو مطلع کردیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں