شام کےسرکاری میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ دمشق پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں کم سے کم دو شہری مارے گئے۔
شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ فضائی دفاع نے پیر کی شام دارالحکومت دمشق کے قریب اسرائیلی میزائل حملے کا بھرپور جواب دیا۔
الاخباریہ ٹی وی چینل نے ممکنہ اہداف کے بارے میں مزید تفصیلات بتائے بغیر کہا کہ "شام کے فضائی دفاع نے اسرائیلی دشمن کے میزائلوں کو روکا اور ان میں سے متعدد کو مار گرایا"۔
تاہم شامی اخبار الوطن کی ویب سائٹ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی میزائلوں نے دارالحکومت کے جنوب مشرق اور دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو نشانہ بنایا۔
جمعرات کے بعد سے چوتھا حملہ
گذشتہ جمعرات کے بعد سے یہ اپنی نوعیت کا چوتھا حملہ ہے۔
گذشتہ برسوں کے دوران اسرائیل نے شام میں سینکڑوں فضائی حملے کیے، جن میں شامی فوج کے ٹھکانوں اور لبنانی حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا، جن میں الگ الگ علاقوں میں ہتھیاروں اور گولہ بارود کے ڈپو تباہ ہوئے۔
سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی میزائلوں نے دمشق کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کے علاقے، سیدہ زینب کے علاقے کے قریب واقع ایرانی کمپلیکس اور الکسواہ میں المعامل کے علاقے کو نشانہ بنایا، جبکہ شامی فضائی دفاع نے دشمن کے میزائلوں کا بھرپور جواب دیا۔
آبزر ویٹری کے مطابق شام کے فضائی دفاع نے کم از کم دو میزائلوں کو فضا ہی میں تباہ کردیا۔
-
اسرائیل نے شام سے آنیوالا ڈرون مار گرایا، شمالی سرحد پر ہائی الرٹ
ڈرون ایرانی ساختہ تھا، اسرائیلی فوج نے الیکٹرانک ریموٹ سگنل بھیج کر گرایا: رپورٹ
بين الاقوامى -
شام میں اسرائیلی حملے میں سپاہِ پاسداران انقلاب کاایک اورمشیرہلاک
شام میں فوجی مشیرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والا ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب ...
مشرق وسطی -
شام: حمص کے قریب واقع الضبعہ فوجی ہوائی اڈے کے اطراف میں اسرائیلی بمباری
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق اتوار کے روز الصباح شام کے ایئر ڈیفنس نے حمص کے ...
مشرق وسطی