اسرائیلی فوج نے پیر کے روز شمالی سرحد پر الجلیل میں طبریا کے اطراف کے علاقے میں ایک ڈرون مار گرایا۔ اسرائیل نے کہا یہ ڈرون ایرانی تھا۔ اس کے بعد اسرائیلی فوج نے شام اور لبنانی کی سرحد سے متصل شمالی علاقوں میں ہائی الرٹ نافذ کردیا۔
اسرائیلی فوج نے رات کو ڈرون کا ملبہ اکٹھا کیا اور وضاحت کی کہ دو لڑاکا طیاروں اور ایک فوجی ہیلی کاپٹر کے ذریعے اس ڈرون کی مسلسل نگرانی کی جا رہی تھی۔
پیر کی صبح اسرائیل نے ایک ڈرون کو مار گرانے کے لیے استعمال کیے جانے والے طریقہ کا بھی انکشاف کیا۔ اسرائیل نے کہا یہ ڈرون شام کی سرزمین سے اسرائیل کی فضائی حدود میں داخل ہوا تھا۔
عبرانی اخبار "یدیعوت احرونوت" کے مطابق بحیرہ طبریا کے شمال میں کھلے ہوئے علاقے میں ڈرون کو طیارے سے داغے گئے میزائل یا اینٹی ایئر کرافٹ گن کی فائرنگ سے نہیں گرایا گیا بلکہ اسے "نرم ذرائع" مار گرایا گیا ہے۔ اخبار نے انکشاف کیا کہ اسرائیلی فوج نے الیکٹرانک وارفیئر کا استعمال کرتے ہوئے ڈرون کو مار گرایا۔
اخبار نے وضاحت کی کہ اس الیکٹرانک وار فیئر میں ریموٹ سگنل بھیجے جاتے ہیں جو ڈرون کی نقل و حرکت میں خلل ڈالتے ہیں اور اسے مار گرانے کا سبب بن جاتے ہیں۔ "یدعوت احرونوت" نے انکشاف کیا کہ گزشتہ دو سالوں کے دوران اسرائیل نے لبنان اور غزہ کی پٹی کی سرحدوں پر ڈرون مار گرانے کے لیے یہی طریقہ استعمال کیا ہے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے بتایا تھا کہ کہ اسرائیلی فضائی حدود میں داخل ہونے والا ڈرون ایرانی ساختہ تھا۔
-
فلسطین میں فٹبال کھلاڑیوں کیخلاف اسرائیلی جارحیت قابل مذمت: سعودی فیڈریشن
سعودی فٹ بال ایسوسی ایشن نے ابو عمار کپ کے فائنل میچ کے دوران اسرائیلی قابض فوج کی ...
مشرق وسطی -
اسرائیل: بن گویر کی سربراہی میں نیشنل گارڈ کے قیام کی منظوری
وزیروں نے بن گویر کی نجی فوج کو فنڈ دینے کے لیے ووٹ دیا ہے: اپوزیشن لیڈر کی کڑی ...
مشرق وسطی -
شام میں اسرائیلی حملے میں سپاہِ پاسداران انقلاب کاایک اورمشیرہلاک
شام میں فوجی مشیرکی حیثیت سے خدمات انجام دینے والا ایران کی سپاہِ پاسداران انقلاب ...
مشرق وسطی