اسرائیلی فوج نے جمعہ کی صبح جنوبی لبنان میں فلسطینی تنظیم حماس کے مشتبہ ٹھکانوں پر بمباری کی جس کے بعد علاقے میں خاموشی چھائی ہوئی ہے۔ دوسری طرف لبنان میں متعین اقوام متحدہ کی امن فوج ’یونیفیل‘ نے کہا ہے ’’کہ لبنان اور اسرائیل جنگ نہیں چاہتے۔‘‘
جمعہ کی صبح ہونے والے حملوں کے بعد مزید حملے رک گئے ہیں تاہم علاقے میں خوف وہراس کی فضا پائی جا رہی ہے۔
العربیہ کے نامہ نگار نے اطلاع دی ہے کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقے صور کے قریب قلیلہ کے علاقے کو نشانہ بنایا۔
صور متداولة لاستهداف #إسرائيل لمنطقة القليلة قرب صور جنوبي #لبنان
— العربية (@AlArabiya) April 7, 2023
#العربية pic.twitter.com/aPcwPSaiBa
جنوبی لبنان میں صور کے علاقے میں جمعہ کے روز صبح سویرے کم از کم تین دھماکے ہوئے۔ قبل ازیں اسرائیلی فوج نے الزام عاید کیا تھا کہ فلسطینی مزاحمتی دھڑوں نے لبنان کی سرزمین سے جمعرات کے روز اسرائیل پر متعدد راکٹ فائر کیے تھے۔
اے ایف پی کے فوٹوگرافر کے مطابق ایک راکٹ صور کے جنوب میں واقع رشیدیہ مہاجر کیمپ کے قریب باغات میں سے ایک میں ایک کسان کے گھر کی چھت پر گرا۔ اس سے مادی نقصان ہوا لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا.
مراسل #العربية: سلاح الجو الإسرائيلي استهدف مواقع تابعة لــ #حماس في مخيم الرشيدية جنوبي #لبنان pic.twitter.com/0QV5Lh73Kt
— العربية (@AlArabiya) April 7, 2023
رشیدیہ کیمپ کے رہائشی ابو احمد نے اے ایف پی کو بتایا کہ "ہم نے دھماکوں کی آوازیں سنیں۔ کیمپ کے قریب کم از کم دو گولے گرے۔"
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس کی افواج نے لبنان میں حملے کیے ہیں، لبنانی سرزمین سے راکٹوں کے داغے جانے کے بعد اس حملے میں اسرائیل نے فلسطینی کارکنوں کو ذمہ دار ٹھہرایا۔
اسرائیلی فوج نے ایک مختصر بیان میں کہا کہ "اسرائیلی دفاعی فورسز اس وقت لبنان میں حملے کر رہی ہیں، تفصیلات بعد میں آئیں گی۔"
لبنانی ذرائع ابلاغ نے آج جمعہ کو صبح کے وقت خبر دی کہ اسرائیلی فوج نے جنوبی لبنان کے علاقوں پر حملہ کیا۔
لبنانی فوج کی کمان نے جمعرات کے روز ٹوئٹر پر اعلان کیا کہ فوج کے ایک یونٹ کو میزائل لانچر اور متعدد میزائل ملے ہیں جو زبقین اور قلیلہ کے قصبوں کے آس پاس سے داغے گئے۔ انہیں ناکارہ بنانے کے لیے کام جاری ہے۔
اس کے ساتھ ہی اسرائیلی فوج کے ایک ترجمان نے توئٹر پر تصدیق کی کہ جمعرات کو لبنان سے کیے گئے میزائل حملوں کی ذمہ دار فلسطینی اسلامی تحریک مزاحمت (حماس) ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل لبنان کی سر زمین سے داغے گئے راکٹوں کا ذمہ دار لبنانی حکومت کو ٹھہراتا ہے۔
-
اسرائیل نے حماس پر لبنان سے متعدد راکٹ داغنے کا الزام عاید کردیا
اسرائیل نے جمعرات کے روز فلسطینی تنظیم حماس کو لبنان سے 30 سے زیادہ راکٹ داغے جانے ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی فوج کی راکٹوں کے جواب میں لبنان پرگولہ باری،یونیفیل کاتحمل سے کام لینے پرزور
اسرائیلی فوج نے جمعرات کے روز لبنان سے داغے گئے راکٹوں کو کسی ہدف پرگرنے سے پہلے ...
مشرق وسطی -
لبنان کے ساتھ حد بندی کا معاہدہ حزب اللہ کے لیے ایک بڑا دھچکا ہے: اسرائیلی وزیراعظم
لبنان اور اسرائیل نے گزشتہ دنوں امریکی ثالثی میں سمندری سرحد کی حد بندی کے معاہدہ ...
مشرق وسطی