جدہ ایئرپورٹ اور مکہ مکرمہ کے درمیان مفت بس سروس فراہم

رمضان المبارک کے دوران ایک جانب سے گاڑیوں کے چکروں کی تعداد 13 تک ہوگئی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

کاروں کی جنرل سنڈیکیٹ نے جدہ کے کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شہریوں اور رہائشیوں کے علاوہ وزٹ یا سیاحتی ویزے پر آنے والے عازمین کی آمد سے لے کر بورڈنگ پاس حاصل کرکے پارکنگ تک پہنچانے اور پھر مسجد حرام کی طرف لے جانے کے لیے مفت بس سروس فراہم کی ہے۔

اس مفت سروس کا مقصد معتمرین کو مکہ مکرمہ کی مسجد حرام تک پبلک ٹرانسپورٹ کے ذریعے سفر کی سہولت فراہم کرنا اور مکہ مکرمہ کے مرکزی علاقے ٹریفک کا رش کم کرنا بھی ہے۔ مفت بس سروس کی بدولت ضیوف الرحمن کے لیے آسانی سے مسجد حرام تک پہنچ جانا ممکن ہوجاتا ہے۔اور اس طرح انہیں مناسک عمرہ ادا کرنے میں بھی سہولت میسر آ جاتی ہے۔

’’جنرل سنڈیکیٹ فار کارز‘‘ کے جنرل صدر اسامہ نے بتایا کہ کاروں کی جنرل سنڈیکیٹ اس سروس کے لیے مکہ اور جدہ میں فیلڈ میں منظم خدمات انجام دیتی ہے۔

انہوں نے وضاحت کی کہ رمضان المبارک کے دوران جدہ ایئرپورٹ سے مکہ مکرمہ تک ایک دن میں بسوں کے چکروں کی تعداد 13 تک پہنچ جاتی ہے۔ بس سروس روزانہ صبح دس بجے سے شام دس بجے تک دستیاب ہوتی ہے۔ ہر ایک گھنٹے پر بس روانہ ہوتی ہے۔ دوسری طرف مکہ مکرمہ سے جدہ کی جانب بسوں کی روانگی صبح 11 بجے سے رات 11 بجے تک ہوتی رہتی ہے۔ مکہ سے جدہ کی جانب بسوں کی چکر 12 بنتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ماہ صیام کے آخری عشرہ میں بسوں کے چکروں کی تعداد مزید بڑھا دی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں