مسجد نبویﷺ کے امور کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے رمضان المبارک میں زائرین کی بڑھتی تعداد کے پیش نظر اپنے کام کو تیز کر دیا ہے۔ سکیورٹی، صحت، ابمبولیٹری اور رضاکارانہ ایجنسیوں کے ساتھ مل کر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی مسجد میں آنے والے نمازیوں اور زائرین کو زیادہ سے زیادہ سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔
"صدارت عامہ" نے بتایا کہ ماہ رمضان کے پہلے نصف میں ایک کروڑ 57 لاکھ سے زیادہ مرد و خواتین کو مسجد نبوی میں خدمات فراہم کی گئی ہیں۔ رمضان المبارک کے پہلے پندرہ دنوں میں قدیم مسجد نبوی اور ریاض الجنہ میں 13 لاکھ افراد نماز ادا کرنے کے لیے داخل ہوئے۔
مسجد نبوی کی انتظامیہ نے بتایا کہ ان پندرہ دنوں میں زم زم کے پانی کی 10 لاکھ سے زائد بوتلیں تقسیم کی گئی ہیں۔ اس کے علاوہ 2.8 ملین لیٹر زمزم کا پانی استعمال کیا گیا۔ 270 ہزار سے زائد زمزم کے کولرز کو بھرا گیا۔ نمازیوں کے لیے 25 ہزار سے زیادہ قالین فراہم کیے گئے۔
-
بارش کے موسم میں زائرین مسجد نبوی ﷺ کی سلامتی کے لیے غیرمعمولی انتظامات
مدینہ منورہ میں بارش کی متوقع صورت حال کے پیش نظر مسجد نبویﷺ میں زائرین کی حفاظت ...
مشرق وسطی -
مسجد نبویﷺ: رمضان کے 15 ایام میں 270,000 سے زائد زائرین ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید
مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی جنرل پریذیڈینسی نے کہا ہے رمضان المبارک کے بابرکت ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی ﷺ میں 4200 مردو خواتین روزہ اعتکاف کریں گے
اگلے منگل کو مسجد نبویﷺ میں اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے ...
مشرق وسطی