مدینہ منورہ میں بارش کی متوقع صورت حال کے پیش نظر مسجد نبویﷺ میں زائرین کی حفاظت اور سلامتی کے لیے غیرمعمولی انتظامات کیے گئے ہیں۔
مسجد نبویﷺ کے انتظامی امور کی ذمہ دار سکیورٹی، سیفٹی اور ایمرجنسی رسپانس ایجنسی کے جنرل ڈیپارٹمنٹ آف سیفٹی اینڈ رسک ریسپانس کے ذریعے بارش کے موسم میں زائرین کے لیے اضافی اقدامات کیے گئے تاکہ زائرین اور نمازیوں کی حفاظت کو برقرار رکھنے کے ساتھ ساتھ مسجد نبویﷺ میں خراب موسم کے لیے وضع کردہ ہنگامی پلان کی تیاری اور عمل درآمد کو یقینی بنایا جا سکے۔
انتظامیہ نے مسجد نبویﷺ میں سروسز فراہم کرنے والے مختلف دیگر محکموں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ مسجد نبویﷺ کے صحنوں میں قالینوں کو ہٹا دیا گیا، اس کے علاوہ کارکنوں کی تعداد بڑھا دی گئی، مسجد کے بیرونی فرش کو خشک کرنےکے لیے اضافی سامان فراہم کیا گیا۔
انتظامیہ نےمتعلقہ محکمے کے ساتھ مل کر بارش کے دوران صحن میں موجود چھتریوں کو کھول دیا۔ یہ تمام سروسز زائرین کو مسجد نبویﷺ میں عبادت کے لیے پرسکون ماحول فراہم کرنے کے لیے حکومت کی طرف سے اقدامات کا حصہ ہے۔
-
13 لاکھ سے زیادہ افراد نماز ادا کرنے قدیم مسجد نبوی اور روضہ رسول میں آچکے
مسجد نبویﷺ کے امور کا انتظام کرنے والی ایجنسی نے رمضان المبارک میں زائرین کی بڑھتی ...
مشرق وسطی -
مسجد نبویﷺ: رمضان کے 15 ایام میں 270,000 سے زائد زائرین ٹرانسپورٹ سروس سے مستفید
مسجد نبوی ﷺ کے انتظامی امور کی جنرل پریذیڈینسی نے کہا ہے رمضان المبارک کے بابرکت ...
مشرق وسطی -
مسجد نبوی ﷺ میں 4200 مردو خواتین روزہ اعتکاف کریں گے
اگلے منگل کو مسجد نبویﷺ میں اس سال رمضان المبارک کے آخری عشرہ میں اعتکاف کرنے ...
مشرق وسطی -
ماہ صیام کے پہلے نصف میں ایک کروڑ 57 لاکھ مسلمانوں کی مسجد نبوی میں حاضری
رمضان المبارک کی پہلے نصف میں مسجد نبوی ﷺ میں تقریباً 15 ملین سات لاکھ مرد و ...
بين الاقوامى -
مسجد نبویﷺ کے دروازے، فن تعمیر کا اعلیٰ ترین شاہکار
مسجد نبویﷺ فن تعمیر کے پہلوؤں کے حوالے سے ایک شاہکار ہے۔ قدیم و جدید تمام ادوار ...
ایڈیٹر کی پسند