مسجد حرام میں کچھ فاصلے پر موجود کدی ٹنل نے حرم مکی کا قصد کرنےوالے عازمین کے لیے فاصلے کم کردیے ہیں۔ کدی ٹنل ی طرف سے آنے والے زائرین سرنگ کی دوسری طرف اپنی گاڑیاں کھڑی کرکے وہاں سے بسوں کے ذریعے مسجد حرام کا سفر کرتے ہیں۔ یہ ٹنل صرف بسوں کے لیے مختص ہے جس میں دیگرچھوٹی گاڑیوں کی آمد ورفت کی اجازت نہیں۔
یہ بسیں عازمین کو صرف سات منٹ میں مسجد حرام میں پہنچا دیتی ہیں۔
کدی ٹنل نمازیوں، عمرہ زائرین اور عازمین حج کو مسجد حرام میں پہنچانےکے لیے محوری کردار ادا کرتی ہے۔
اس کے دو روٹ ہیں۔ داخلی راستہ براہ راست مسجد حرام سے ملتا ہے اور بیرونی ٹریک بس اسٹینڈ سے انٹری ٹریک میں داخل ہوجاتا اوروہاں سے وہ کدی ٹنل سے ملتا ہے۔