ہوائی فائرنگ سے گولی گھر میں آگری، سعودی نوجوان نے ویڈیو بنا کر تنبیہ کرڈالی

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایک سعودی نوجوان نے عید کے دن سوتے ہوئے گھر میں گولی آ گرنے پر احتجاج کیا اور ویڈیو کلپ بنا کر اس کی مذمت کرڈالی۔ ویڈیو کلپ میں بتایا گیا کہ گولی اسے لگ سکتی تھی۔ سعودی نوجوان نے ویڈیو کے دوران کہا کہ اوہ اس گولی کا چوتھائی حصہ گھر میں آگیا، میں سو رہا تھا، میں نے چھت سے آواز آتی سنی اور پھر گولی زمین پر گر گئی۔

Advertisement

شہری نے مزید کہا کہ اب تم وہی ہو جس نے گولی چلائی۔ اس کا کیا فائدہ ہوا؟۔ یہ تو ہوا کہ نیند مجھ سے اڑ گئی۔ میں تمہیں شناخت نہیں کر سکتا۔ لیکن تمہارے اور میرے درمیان اللہ تو ہے۔ میں اللہ سے تمہارے لیے بد دعا کرتا ہوں۔

سوشل میڈیا پر متحرک صارفین نے تقریبات میں اسلحے کے استعمال کے دوسروں پر پڑنے والے منفی اثرات پر توجہ دیے بغیر گولیاں چلانے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ صارفین نے کہا کہ اسلحے کے غلط استعمال کی وجہ سے کئی زندگیاں خطرے میں پڑ جاتی ہیں۔

پبلک پراسیکیوشن نے سرکاری یا نجی تقریبات میں اسلحے کی نمائش یا استعمال کے ممنوع ہونے کی تصدیق کی اور خلاف ورزی پر کارروائی کی تنبیہ کی ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں