ایرانی وزیر صنعت کا تہران اور ریاض کے درمیان تجارت شروع کرنے کا اعلان

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

ایران کے وزیر صنعت و تجارت رضا فاطمی امین کا کہنا ہے کہ ان کے ملک اور سعودی عرب کے درمیان تجارت کا تبادلہ دونوں ممالک کے درمیان سفارتی تعلقات کی بحالی کا منطقی نتیجہ ہے جس کا آغاز باہمی رضا مندی سے کیا جا رہا ہے۔

فاطمی امین کے مطابق دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات کی بحالی کے معاہدے کے تناظر میں سعودی عرب میں ایرانی تجارتی اشیاء کو داخلے کی اجازت دینا ایجنڈے میں شامل ہے۔

ایران کے صنعت، کان کنی اور تجارت کے وزیر نے مزید کہا کہ وزارت میں ہمارے ساتھیوں نے سامان برآمد کرنے کا عمل شروع کر دیا ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اوران کے سعودی ہم منصب شہزادہ فیصل بن فرحان نے 6 اپریل کو چین کے دارالحکومت بیجنگ میں ہونے والی بات چیت کے اختتام پر ایک مشترکہ بیان پر دستخط کیے تھے اس معاہدے کا مقصد ایران اور سعودی عرب کے درمیان کئی سال سے تعطل کا شکار سفارتی تعلقات کو بحال کرنا تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں