اسرائیلی "چینل 12" نے سکیورٹی میٹنگ کے دوران وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو اور اسرائیلی وزیر دفاع یوآو گیلنٹ کے حوالے سے اطلاع دی کہ "ان کی توجہ صرف اسلامی جہاد تحریک پر ہے اور ہم ضرورت کے مطابق اقدامات جاری رکھیں گے۔"
نیتن یاہو نے کہا کہ اسرائیل کو دھمکیاں دینے والے کسی بھی گروپ کے لیے کوئی جائے پناہ نہیں ہوگی۔ انہوں نے اسلامی جہاد اور حماس کی طرف سے اسرائیل کو کل منگل کےروز غزہ میں کی گئی کارروائی کے بعد دھمکیوں کا جواب دیا۔
اسرائیلی وزیراعظم نے مزید کہا کہ ان کا ملک طاقت سے نمٹے گا اور اس کا لمبا بازو ہماری مرضی کے مطابق کسی بھی جگہ اور وقت پر ہر دہشت گرد تک پہنچ جائے گا۔
اسرائیل کے وزیر توانائی یسرائیل کاٹز نے زور دے کر کہا کہ "اگر حماس تشدد میں شامل ہوتی ہے، تو اس کی قیادت پہلا ہدف ہو گی اور ہم ان لوگوں کو نقصان پہنچانے کے لیے کام کریں گے جو ہمیں نقصان پہنچاتے ہیں۔ حماس کے لیے ایک واضح پیغام ہے۔ یحیی السنوار اور محمد الضیف پہلا ہدف ہوں گے۔"
منگل کی سہ پہر اسرائیل نے جنوبی غزہ کی پٹی میں خان یونس کے مشرق میں توپ خانے سے گولہ باری کی۔
اسرائیلی فوج نے کہا کہ اس نے جنوبی غزہ میں ایک سیل کو نشانہ بنایا جو ٹینک شکن میزائل داغنا چاہتا تھا۔ غزہ کی پٹی کے شہری دفاع نے اعلان کیا ہے کہ خان یونس میں القرارہ کے مشرق میں ایک کار پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں دو فلسطینی جاں بحق ہو گئے۔
جنوبی غزہ کی پٹی میں القدس بریگیڈز کے میزائل یونٹ کے سربراہ خالد الفرا کے قتل کی بھی خبر ہے۔
کل منگل کو اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے تل ابیب میں کابینہ کے اجلاس سے قبل سلامتی کی صورت حال کا ایک توسیعی جائزہ اجلاس منعقد کیا۔
جائزہ اجلاس میں وزیر دفاع وزیر سٹریٹجک امور چیف آف سٹاف اور متعدد حکام نے شرکت کی۔
نیتن یاہو نے کہا کہ "میں نے فوج کو متعدد محاذ جنگ کے لیے تیار رہنے کی ہدایات دیں۔ جو بھی اسرائیل کی سلامتی کو نقصان پہنچانے کی کوشش کرے گا اسے سزا دیں گے۔"
اس سے قبل گذشتہ روز حماس کے ترجمان حازم قاسم نے کہا تھا کہ جماعت اسرائیلی حملے کے جواب میں شامل ہوگی۔ اسرائیلی فوج کی کاررائی میں اسلامی جہاد کے سینیر کمانڈروں سمیت 13 فلسطینی مارے گئے تھے۔
-
غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بمباری میں ایک روسی ہلاک ہوگیا
فلسطینی اتھارٹی کے لیے روسی نمائندے نے اعلان کیا کہ روسی شہری جمال خسوان کی ہلاکت ...
مشرق وسطی -
غزہ پر اسرائیلی حملے کی وسیع پیمانے پر مذمت، اسلامی جہاد سے حساب چکتا کیا: اسرائیل
آپریشن اچھی شروعات: اسرائیلی وزیر دفاع، عالمی قوانین کی خلاف ورزی: مصر، تنازع بڑھ ...
مشرق وسطی -
40 اسرائیلی طیاروں کی غزہ پر بمباری، جہاد اسلامی کے تین کمانڈرز سمیت 13 افراد جاں بحق
اسرائیلی فوج نے منگل کو علی الصباح غزہ کی پٹی پر فضائی حملے میں تحریک جہاد اسلامی ...
مشرق وسطی -
غزہ کی جماعتوں اور اسرائیل کے درمیان سیز فائر کا معاہدہ طے پا گیا
فلسطینی ذرائع کا کہنا ہے کہ اسرائیل نے غزہ میں مختلف جماعتوں کے ساتھ سیز فائر پر ...
مشرق وسطی