سعودی جنرل سیکیورٹی نے اعلان کیا ہے کہ حج کو ریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے آج پیر 15 مئی اور 25 شوال سے اجازت نامہ کے بغیر مکہ مکرمہ میں داخل ہونے سے روک دیا جائے گا۔ مجاز حکام سے اینٹری پرمٹ لینے کے بعد ہی مکہ مکرمہ میں داخل ہوا جایا سکے گا۔ پرمٹ سکیورٹی کنٹرول سنٹرز سے لیے جا سکتے ہیں۔
جنرل سیکیورٹی نے یہ بھی کہا کہ اس سال 1444 ہجری کے حج کو ریگولیٹ کرنے والی ہدایات پر عمل درآمد کیا جائے گا۔ ان ہدایات میں گاڑیوں اور سعودی رہائشیوں کو واپس کرنا بھی شامل ہے۔ صرف ان لوگوں کو مکہ مکرمہ میں داخل ہونے دیا جائے گا جن کے پاس مجاز اتھارٹی کا جاری کردہ اینٹری پرمٹ ہے یا وہ مکہ مکرمہ کا رہائشی ہے یا اس کے پاس عمرہ یا حج کرنے کا اجازت نامہ ہے۔