عرب سمٹ

عرب سربراہی اجلاس آج جدہ میں، شام کی عرب لیگ میں واپسی پر توجہ مرکوز

عرب سربراہان سعودی عرب پہنچ گئے، سوڈان کی غیر مستحکم صورتحال اور فلسطینی کاز بھی ایجنڈے میں سرفہرست

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
دو منٹ read

سعودی عرب کے شہر جدہ میں32 واں عرب سربراہی اجلاس آج بروز جمعۃ المبارک کو شروع ہو رہا ہے۔ اتفاق رائے، باہمی اعتماد اور امید کے ماحول میں منعقد ہونے والے اجلاس میں گرما گرم مسائل پر مثبت تبادلہ خیال متوقع ہے۔ اجلاس کے ایجنڈے میں شام کی عرب لیگ میں ممکنہ واپسی اور پڑوسی ملکوں کے ساتھ تعلقات پر بات چیت کے ساتھ ساتھ سوڈان کی غیر مستحکم صورتحال اور فلسطینی کاز پر توجہ دی جائے گی۔

عرب ملکوں کے رہنما سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو جدہ پہنچ گئے۔ بشار الاسد سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو جدہ پہنچ گئے ہیں۔

بشار الاسد نے اس بات کی تصدیق کی تھی کہ سعودی عرب میں عرب سربراہی اجلاس کے انعقاد سے عرب عوام کی امنگوں کے حصول کے لیے مشترکہ عرب اقدام کو تقویت ملے گی۔

مصری ایوان صدر کے ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی شہر جدہ میں ہونے والے باقاعدہ عرب سربراہی اجلاس میں سوڈانی بحران مصر کی ترجیحات میں سرفہرست ہے۔

میڈیا بیانات میں ترجمان نے اشارہ دیا ہے کہ مسئلہ فلسطین بھی سربراہی اجلاس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی کی تقریر کا ایک اہم محور ہو گا۔ مصری صدر کے ترجمان نے کہا کہ ان کا ملک عرب بحرانوں کا حل تلاش کرنے کے لیے تمام عرب ملکوں کے ساتھ مل کر کام کر رہا ہے۔ مصر بحرانوں کے پر امن حل کا راستہ تلاش کرنے کے ساتھ ساتھ تعمیر نو کی بھی حمایت کرتا ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں