’’جدہ سربراہی اجلاس میں شام کی عرب لیگ میں مکمل واپسی پر غور کیا جائے گا‘‘
شام کی عرب لیگ میں ممکنہ واپسی بحران کو حل کرنے کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کی عرب کوشش ہے: ابو الغیط کا ‘‘ العربیہ’’ کو خصوصی انٹرویو
عرب لیگ کے سیکرٹری جنرل احمد ابوالغیط نے کہا ہے کہ شام کو عرب فورم میں واپس لانے سے متعلق ممکنہ فیصلے کا مطلب شام کے تمام عربوں کے ساتھ تعلقات کی بحالی نہیں۔ شام کے ساتھ انفرادی تعلقات کی بحالی کے حوالے سے فیصلہ کرنا ہر عرب ملک پر منحصر ہے۔
‘‘العربیہ’’ اور ‘‘الحدث’’ نیوز چینلز کے ساتھ جمعرات کو ایک خصوصی انٹرویو میں سیکرٹری جنرل نے کہا کہ دمشق کی عرب ریاستوں کی لیگ میں واپسی کا اقدام شام کے بحران کے حل کے عمل میں سہولت فراہم کرنے کی عرب کوشش ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ عرب ملکوں کو شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا فیصلہ کرنے کی آزادی ہے۔
أبو الغيط لـلعربية : عودة #سوريا إلى الجامعة العربية قرار جماعي#العربية #قمة_جدة pic.twitter.com/wGadwKQHXD
— العربية (@AlArabiya) May 18, 2023
ابو الغیط نے مزید کہا کہ دمشق کی عرب لیگ میں ممکنہ واپسی کا مطلب یہ نہیں ہے کہ شام کے مسئلے کا کوئی حل نکل آیا ہے اور یہ کہ شام نے قبول کر لیا ہے کہ اس کی عرب لیگ میں واپسی شام کے مسئلہ کے حل کے تناظر میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عرب ملکوں نے شامی حکومت کو ماضی میں بھی کئی بحران کے حل کے لیے مدد کی پیشکش کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اب عالمی واقعات نے شام کی عرب لیگ میں واپسی سے متعلق متوقع فیصلے کو مہمیز دی ہے۔
ابو الغیط نے انکشاف کیا کہ عرب لیگ نے گذشتہ برسوں کے دوران بھی شام کے ساتھ بات چیت بند نہیں کی اور صحت سے متعلق کرونا جیسے بحرانوں کے دوران شام کو طبی امداد پہنچانے میں سہولت فراہم کی تھی۔ فلسطین کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے ابو الغیط نے کسی بھی چیز سے پہلے اپنے گھر میں فلسطینی مفاہمت کی اہمیت سب سے مقدم ہے۔
سوڈان میں جنگ کے متعلق ابو الغیط نے کہا اس اہم افریقی ملک میں تمام فریقوں کو ریاستی اداروں کا احترام کرنا چاہیے۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوج کے علاوہ کسی بھی ملک میں کوئی دوسرا مسلح گروپ نہیں ہونا چاہیے۔
-
شام جلد عرب لیگ میں واپس آجائے گا: اردن
اردن کے وزیر خارجہ ایمن صفادی نے جمعہ کے روز کہا ہے کہ شام کو جلد ہی عرب لیگ میں ...
بين الاقوامى -
عرب لیگ سے شام کی برخاستگی کی اصل بنیاد اب بھی قائم ہے: قطری وزیر اعظم
قطر کے وزیر اعظم کا کہنا ہے کہ شام کی عرب لیگ میں واپسی کی بات قیاس آرائی ہے ...
مشرق وسطی -
شامی صدربشارالاسد سمیت عرب لیڈروں کی علاقائی سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جدہ آمد
شام کے صدر بشار الاسد عرب لیگ کے سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے جمعرات کو سعودی عرب ...
مشرق وسطی