سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ مملکت فلسطینی ریاست کے قیام اور اس کی بین الاقوامی شناخت کی حمایت کرتا ہے۔ سعودی عرب نے عرب مسائل پر بہت زیادہ توجہ دی ہے۔ مملکت بحیرہ احمر میں بحری نقل وحرکت کی حفاظت پر زور دیتی ہے۔
بحرین کی میزبانی میں منعقدہ عرب سربراہ کانفرنس سے خطاب میں شہزادہ محمد بن سلمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ فلسطینیوں کے خلاف جاری اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے مؤثر اقدامات کرے۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل کی غزہ کی پٹی پر چڑھائی جس بہانے سے بھی شروع کی گئی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ ریاض نے غزہ میں انسانی حالات سے نمٹنے کی کوششوں کی حمایت کی اور غزہ جنگ کو روکنے کے لیے بین الاقوامی سطح پر کوششیں تیز کرنے پر زور دیا ہے۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے مزید کہا کہ مملکت تنازعات کو پرامن طریقوں سے حل کرنے کا مطالبہ کرتی ہے۔ عالمی برادری کو ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف وحشیانہ جارحیت کو روکنا چاہیے۔
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز شاہ سلمان کی ہدایت پر جمعرات کو منامہ پہنچے تھے جہاں انہوں نے دیگر عرب قیادت کے ہمراہ عرب لیگ کے 33 ویں سربراہ اجلاس میں شرکت کی۔
یہ اجلاس ایک ایسے وقت میں ہو رہا ہے جب دوسری جانب اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ میں لڑائی جاری ہے۔ سات ماہ سے جاری اس لڑائی کے نتیجے میں ہزاروں فلسطینی لقمہ اجل بن چکے ہیں۔
-
سعودی ولی عہد کی 33ویں عرب سربراہ اجلاس میں شرکت کے لیے منامہ آمد
سعودی عرب کے ولی عہد اور وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز شاہ سلمان کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی سلواکیہ کے وزیراعظم پر قاتلانہ حملے کی مذمت
سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے جمہوریہ سلوواکیہ کے وزیر اعظم پر قاتلانہ حملے کی کوشش ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کےپانیوں میں مملکت اورمتعدد برادرممالک کی مسلح افواج کی مشقیں اختتام پذیر
'ریڈ ویو سیون' کےعنوان سے جاری مشقوں میں سعودی عرب ، مصر، اردن، یمن اور جیبوتی کی ...
مشرق وسطی