مسجد اقصیٰ پر اسرائیلی حملے کی مذمت،اشتعال انگیز اقدامات کو مسترد کرتے ہیں: سعودی عرب
اسرائیلی رہنما اور کنیسٹ ارکان کے مسجد اقصیٰ پر دھاوے کی مذمت کرتے اور اشتعال انگیز اقدامات کو یکسر مسترد کرتے ہیں: سعودی وزارت خارجہ
سعودی عرب نے آج جمعہ کے روز سکیورٹی فورسز کی حفاظت میں ایک اسرائیلی رہنما اور کنیسٹ ارکان کی جانب سے مسجد اقصیٰ پر بولے گئے دھاوے کی شدید مذمت کی ہے۔
سعودی وزارت خارجہ نے "ٹوئٹر" پر اپنے بیان میں کہا کہ مملکت کی جانب سے اس طرح کی خلاف ورزیوں اور اشتعال انگیز کارروائیوں کو واضح طور پر مسترد کیا جاتا ہے۔ ہم فلسطینی عوام کے ساتھ کھڑے ہونے اور اس مسئلے کے منصفانہ اور مسئلہ فلسطین کے جامع حل تک پہنچنے کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کرتے ہیں۔
خیال رہے جمعرات کو دسیوں ہزار اسرائیلی آباد کاروں نے القدس میں "فلیگ مارچ" میں شرکت کی۔ فلیگ مارچ 1967 میں مشرقی القدس کے مغربی القدس کے ساتھ الحاق کی یاد میں نکالا جاتا ہے۔
#بيان | تعرب وزارة الخارجية عن إدانة المملكة العربية السعودية لاقتحام المسجد الأقصى من قبل أحد أعضاء حكومة الاحتلال الإسرائيلي وأعضاء من الكنيست، تحت حراسة من الأمن الإسرائيلي. pic.twitter.com/tMCk8GtEZo
— وزارة الخارجية 🇸🇦 (@KSAMOFA) May 19, 2023
یہودی آباد کاروں کا فلیگ مارچ اولڈ سٹی کے مسلم کوارٹر سے گزرا۔ اس مارچ میں دائیں بازو کی جماعتوں کے وزراء اور کنیسٹ کے ارکان شامل تھے۔ مارچ کی سربراہی قومی سلامتی کے وزیر ایتمار بین گویر، وزیر توانائی یسرائیل کاٹز، اور نقب و الجلیل کے وزیر یتزاک واسرلیو کر رہے تھے۔
-
مسجد اقصیٰ میں اسرائیلی آباد کاروں کے دھاوے قابل مذمت ہیں: سعودی عرب
سعودی عرب نے خبردار کیا ہے کہ’ قبلہ اول مسجد اقصیٰ کے صحنوں میں اسرائیلی فوج کی ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب، امارات کی جانب سے مسجدِ اقصیٰ میں اسرائیلی وزیرکی دراندازی کی شدید مذمت
سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات نے مسجد اقصیٰ کے احاطے میں اسرائیل کے ایک اعلیٰ ...
مشرق وسطی -
اسرائیلی کشیدگی حرمت مسجد اقصیٰ کی کھلی توہین ہے: سعودی عرب
سعودی عرب نے مسجد اقصیٰ پر قابض اسرائیلی فوج کے دھاوے اور قبلہ اول کے دروازے ...
مشرق وسطی -
سعودی عرب کی فٹ بال ٹیم کی دورہ فلسطین کےموقع پرمسجد اقصیٰ میں حاضری
سعودی عرب کے فٹ بال فیڈریشن کے سربراہ یاسر المسحل اور ان کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے ...
مشرق وسطی