سعودی عرب کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ اور موسمیاتی امور کے ایلچی عادل بن احمد الجبیر نے کل سوموارکو ریاض میں شام کے لیے امریکا کے سابق ایلچی جوئیل رے برن سے اپنے دفتر میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران انہوں نے خطے کی تازہ ترین پیش رفت اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
دوسری جانب الجبیر سے کل ریاض میں وزارت خارجہ میں مشرقی جمہوریہ یوروگوئے کے سفیر برائے مملکت ڈاکٹر نیلسن جمیل شعبان نے ملاقات کی۔
ملاقات میں دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔