سعودی عرب میں تارکین وطن کی توہین کے مرتکب افراد کی گرفتاری کا حکم

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹر نے سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں غیرملکی شہریوں کی مبینہ توہین کے مرتکب دو افراد کوفوری طورپر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔

پبلک پراسیکیوشن کے ایک سرکاری ذریعے نے بتایا ہےکہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر کی جانب سے سوشل میڈیامانیٹرنگ کے دوران ایک ویڈیو کا پتا چلا ہے جس میں دو افراد کو غیرملکی تارکین وطن کے لیے توہین آمیز الفاظ کا استعمال کرتے سنا جا سکتا ہے۔

ملزمان میں سے ایک نے خواتین کے کپڑے پہن رکھے ہیں اور دونوں گاڑی میں بیٹھے ہیں۔ اس موقعے پر وہ عوامی اخلاقیات اور نجی زندگی کے تقدس کے خلاف گفتگو کررہے ہیں۔

ویڈیو سامنے آنے کے بعد پبلک پراسیکیوٹر نے مذکورہ افراد کو گرفتار کرنے اور ان کے خلاف فوجداری مقدمہ قائم کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ ذرائع کا کہناہے کہ ملزمان کی نشاندہی کے بعد ان کی گرفتاری کے لیے کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں