سعودی عرب میں وزارت حج اور عمرہ نے عمرہ کی ادائی کے لیے الیکٹرانک ویزا کے اجراء کے آغاز کا اعلان کیا ہے۔
سعودی عرب کی وزارت حج اورعمرہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ’ای ویزہ‘ کے اجرا کا مقصد دنیا کے مسلمانوں کو عمرہ کی ادائی کی سعادت کے لیے زیادہ معیاری سہولیات فراہم کرنا اور مملکت کے 2030 کے اہداف کےحصول کی طرف پیش رفت کرنا ہے۔
وزارت نے وضاحت کی کہ "نسک" پلیٹ فارم کے ذریعہ الیکٹرانک ویزا جاری کرنے کے لیے درخواستیں جمع کروانے کی خاطر ttps://www.nusuk.sa/ar/about پورٹل کو استعمال کرنا ہوگا۔ تاہم عمرہ کی ادائی کے لیے یہ درخواستیں محرم 1445ھ کے بعد کے ایام کے لیے دی جا سکتی ہیں۔بیان میں کہا گیا ہے کہ ’نسک‘ پلیٹ فارم سے پوری دنیا کے مسلمانوں کی مکہ اور مدینہ کی زیارت کی آسانی اور سہولت کے لیے خدمات انجام دے رہی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی "ایس پی اے" کے مطابق وزارت حج نے کئی زبانوں میں معلومات اور انٹرایکٹو نقشوں کے ایک پیکیج کے علاوہ رہائش ، اور نقل و حمل کی خدمات فراہم کی ہیں۔
یہ بات قابل غور ہے کہ وزارت حج اور عمرہ نے اس سے قبل متعلقہ حکام کے تعاون سے اعلان کیا تھا کہ خلیج تعاون کونسل کے رکن ممالک میں رہائش پذیر شینگن ویزہ رکھنے والے مسلمان اور امریکا اور برطانیہ میں مقیم مسلمان مملکت کے وزٹ ویزہ پر عمرہ کی سعادت حاصل کرسکتے ہیں۔ انہیں عمرہ کی سعادت کے لیے ’نسک‘ پلیٹ فارم سے ایپلائی کرنا ہوگا۔
-
حج کے دوران حجاز مقدس میں الجزائر کے 50 زائرین کی وفات
الجزائر کے مذہبی امور اور اوقاف کے وزیر یوسف بلمہدی نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ ...
حج -
رواں سال ایک لاکھ ساٹھ ہزارپاکستانیوں نے حج کی سعادت حاصل کی
یہ تاریخ کا سب سے بڑا حج تھا: وفاقی وزیرمذہبی امور سینیٹر طلحہ محمود
حج -
حجاج کرام کی نقل و حرکت کے لیے مصنوعی ذہانت پر مبنی 20 سمارٹ سروسز فراہم
سعودی عرب میں اس سال حج کے سیزن میں مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے حجاج کرام کی ...
مشرق وسطی