اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ منگل کے روز مقبوضہ مغربی کنارے کے شہر نابلس میں ان تین افراد کو "بے سد" کردیا ہے جنہوں نے مبینہ طور پر ایک گاڑی سے اسرائیلی فورسز پر فائرنگ کی تھی۔
اسرائیلی فوج کے جاری کردہ بیان میں تینوں افراد کی حالت کے بارے میں نہیں بتایا گیا لیکن اسرائیل کے آرمی ریڈیو نے کہا کہ وہ مارے گئے ہیں۔
فوجی بیان کے مطابق اسرائیلی سپاہیوں نے مارے جانے والے فلسطینیوں کی کار سے تین M-16 رائفلیں، ایک بندوق، کارتوس اور دیگر فوجی سامان برآمد کیا۔
فلسطین ٹی وی نے ایک فوٹیج دکھائی جس میں فوجی گاڑی نے وقوعے کے علاقے تک ایک ایمبولینس سمیت ہر طرح کی رسائی کو روکا ہوا تھا جبکہ فوجی معائنے میں مصروف نظر آ رہے تھے۔
ٹوئٹر پر فوج کو مبارکباد دیتے ہوئے وزیر دفاع یوآو گیلانٹ نے کہا کہ یہ واقعہ ماؤنٹ گیریزم پر پیش آیا جو بلندی سے نابلس کا منظر پیش کرنے والی ایک سامری کمیونٹی ہے۔
مغربی کنارے میں شروع ہونے والے تشدد میں یہ اموات تازہ ترین ہیں۔ مغربی کنارے پر اسرائیل نے 1967ء کی چھے روزہ جنگ کے بعد سے قبضہ کر رکھا ہے۔
گذشتہ سال کے اوائل سے، اس علاقے میں فلسطینیوں کے اسرائیلی اہداف پر حملوں کے ساتھ ساتھ، فلسطینی برادری کے خلاف اسرائیلی آباد کاروں کاے تشدد بھی دیکھا گیا ہے۔
ایک سال سے زیادہ عرصے سے مغربی کنارے میں تشدد میں اضافہ ہوا ہے، جس میں اسرائیل کے بڑھتے ہوئے چھاپے، سڑکوں پر فلسطینیوں کے حملے، اور فلسطینی دیہاتوں میں آباد کاروں کے ہنگامے شامل ہیں۔ نابلس اور قریب واقع مغربی کنارے کے شمالی شہر جنین میں خاص طور پر شدید جھڑپیں ہوئی ہیں۔
-
مغربی کنارا: اسرائیلی کارروائیوں میں 8 فلسطینی زخمی اور 14 گرفتار
درجنوں فوجی گاڑیاں مختلف اطراف سے جینن میں داخل ہوئیں اور شہر کے متعدد محلوں میں ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: اسرائیلی فوج سے جھڑپوں میں 6 فلسطینی زخمی
رام اللہ میں بڑی تعداد میں فوج ایک مکان کو مسمار کرنے پہنچ گئی، فلسطینیوں کا فورسز ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: نابلس میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے دو فلسطینی شہید
رواں سال قابض اسرائیلی فورسز 86 فلسطینیوں کو شہید کیا، مزاحمتی کارروائیوں میں 13 ...
مشرق وسطی -
مغربی کنارا: اسرائیلی فوج کی فائرنگ، فلسطینی شہید، درجنوں زخمی
یہودی آباد کاری کے خلاف مختلف علاقوں میں ریلیاں، شیلنگ سے متعدد کا دم گھٹ گیا
بين الاقوامى