سعودی عرب کے پبلک پراسیکیوٹرنے سوشل میڈیا پر ایک بچےکو ہراساں کرنے اور اسے نازیبا الفاظ کہنے والے شخص کو فوری طور پر گرفتار کرنے کا حکم دیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے ایک باضابطہ ذریعے نے بتایا ہے کہ پارلیمانی مانیٹرنگ سینٹر کی طرف سے ایک رپورٹ جاری کی گئی ہےجس میں کہا گیا ہے کہ ایک شخص نے سوشل میڈیا پر براہ راست نشریات کے دوران ایک بچے کو ہراساں کیا اور نازیبا الفاظ کہے۔
پبلک پراسیکیوٹر نے مذکورہ بالا شخص کو جلد گرفتار کرنے کا حکم جاری کیا ہے اور اس کے خلاف فوجداری طریقہ کار کے قانون کے آرٹیکلز 15 اور 17 کے تحت قانونی کارروائی عمل میں لانے کا حکم دیا ہے۔
پبلک پراسیکیوشن کے ذریعے کا کہنا ہے کہ مملکت میں ہراسانی کے جرم میں ملوث عناصر کو سخت سزا دی جائے گی اور انہیں قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
خیال رہے کہ سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو سامنے آئی ہے جس میں ایک شخص کو ایک بچے کو نازیبا الفاظ کہتے سنا جا سکتا ہے۔