عمرہ زائرین کو پرسکون انداز میں عمرہ کےمناسک ادا کرنے چاہئیں: وزارت حج

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

کل بدھ کو سعودی عرب کی وزارت حج و عمرہ نے ایک بیان میں عمرہ زائرین پر زور دیا ہے کہ وہ عمرہ ادا کرتے وقت پرسکون انداز میں عبادت کریں۔

وزارت حج نے ’ٹویٹر‘ سائٹ پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ کے ذریعے مزید کہا کہ "آپ کو سکون، اطمینان اور اچھے اخلاق کا مظاہرہ کرنا چاہیے خاص طور پر بھیڑ والی جگہوں پر پرسکون انداز میں رہنا۔"

وزارت حج نے اس حوالے سے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث پاک بیان کی جس میں آپ نے ارشاد فرمایا تھا کہ "اے لوگو، پرسکون رہو"۔

خیال رہے کہ سعودی عرب کی وزارت حج کی طرف سے عازمین کو روز مرہ حالات کے مطابق ضروری مشورے دیئے جاتےہیں۔ اس ضمن میں حال ہی میں وزارت حج وعمرہ نے زائرین کو مشورہ دیا تھا کہ وہ گرمیوں کے دنوں میں عمرہ کی سعادت حاصل کرتے ہوئے زیادہ سے زیادہ مشروبات کا استعمال کریں۔ خود کو گرمی سے بچائیں۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں