سعودی عرب: میں موسم گرما کی تعطیلات اختتام کے قریب، لاکھوں طلبا اور اساتذہ تیار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آئندہ اتوار سے تعلیمی ادارے کھل رہےہیں۔

اتوار کے روز انتظامی عملے، نگرانوں کے علاوہ نصف ملین سے زائد مرد اور خواتین اساتذہ اپنے اسکولوں میں واپس لوٹیں گے۔ سعودی عرب میں تقریباً 28,000 اسکول گرمیوں کی تعطیلات کے دوران تقریباً 51 دنوں تک بند رہنے کے بعد کل سے کھل رہےہیں۔

سعودی عرب میں گرمیوں کی تعطیلات کے بعد چارصفر بہ مطابق 20 اگست بہ روز اتوار1445ھ کو کھلیں گے۔ تعلیمی سال میں 3 سمسٹر شامل ہیں جن میں بہت سی چھٹیاں شامل ہیں۔

سعودی عرب کی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام سرکاری، نجی اور غیر ملکی تعلیمی اسکولوں میں تیاریاں تیز کردی ہیں۔ نئے تعلیمی کیلنڈر کو اپنانے کے بعد تعلیمی سمسٹر اتوار 4 صفر 1445 ہجری سے شروع ہو گا اور 2 جمادی الاول 1445ھ بہ مطاابق 16 نومبر 2023ء تک جاری رہے گا۔

دوسرا سمسٹر اتوار 12 جمادی الاول 1445ھ بہ مطابق26 نومبر کی کوشروع ہوگا اور جمعرات 12 شعبان 1445ھ بہ مطابق 22 فروری 2024 کو ختم ہوگا۔ تیسرا سمسٹر 8/22/1445ھ بروز اتوار 3 مارچ 2024 کو شروع ہوگا اور پیر 12/4/1445ھ بہ مطابق 10 جون 2024ء کو ختم ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں