سعودی عرب میں منشیات کی اسمگلنگ کی کوشش ناکام،20 لاکھ نشہ آور گولیاں ضبط

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں پولیس اور انسداد منشیات حکام نے بیرون ملک سے لائی گئی منشیات کی اسمگلنگ ناکام بناتے ہوئے بیس لاکھ سے زائد نشہ آور گولیاں قبضے میں لےلیں۔

جدہ اسلامی بندرگاہ پر سعودی زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے کیپٹاگون کی 2,242,560 گولیاں اسمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے انہیں قبضے میں لے لیا۔ یہ منشیات بندرگاہ کے ذریعے مملکت میں آنے والی ایک کھیپ میں چھپائی گئی تھی۔

کسٹمزاتھارٹی نے بتایا کہ مٹھائی کی ایک کھیپ موصول ہوئی تھی جس میں "بکلاوا" پیسٹری بھی تھی۔ اس کی جانچ کے لیے کسٹم حکام نے جدید طریقہ اپنایا تو اسکیننگ کے دوران پتا چلا کہ بکلاوا پیسٹری کی تہوں میں منشیات کی گولیاں چھپائی گئی تھیں۔

کسٹمز اتھارٹی نے بتایا کہ ضبطی کے عمل کو مکمل کرنے کے بعد، منشیات کے کنٹرول کے جنرل ڈائریکٹوریٹ کے ساتھ رابطہ قائم کیا گیا تاکہ مملکت کے اندر قبضے کے وصول کنندگان کی گرفتاری کو یقینی بنایا جا سکے۔ منشیات ضبط کرنے کے بعد دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ان کا تعلق اس کھیپ سے بتایا جاتا ہے اور وہ مبینہ طور پر منشیات کے دھندے میں ملوث ہیں۔

زکوٰۃ، ٹیکس اور کسٹمز اتھارٹی نے اس بات پر زور دیا کہ وہ مملکت کی درآمدات اور برآمدات پر کسٹم کنٹرول کو سخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں