سعودی عرب کے دارالحکومت الریاض کو رواں سال ’اسپورٹ اینڈ پیس‘ فورم کی میزبانی کا اعزاز حاصل ہو رہا ہے۔ یہ ایونٹ مملکت میں پہلی بار منعقد ہوگا۔
ریاض اپنی تاریخ میں پہلی بار انٹرنیشنل فورم فار اسپورٹ اینڈ پیس کی میزبانی کرنے کی تیاری کر رہا ہے، جس کا اہتمام سعودی اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی نے کھیلوں اور امن کے لیے کام کرنے والی تنظیموں کے تعاون سے 18 سے 19 اکتوبر کے دوران ڈپلومیٹک انکلیو کے کلچرل محل میں منعقد ہوگا۔
"کھیل امن کی کلید ہے" کے عنوان سے اس فورم کا مقصد مثبت اقدار، رویوں اور طرز عمل کو پھیلانے کے لیے ایک چینل کے طور پر کھیل کے کردار کو بڑھانا ہے جو عالمی امن کی اقدار کے قیام کا باعث بنتے ہیں۔ یہ کھیل کی طاقت اور اثر و رسوخ کی وجہ سے ہے جو کہ ایک عالمی مواصلاتی ٹول اور ایک ایسی زبان ہے جو سب بولتے ہیں۔
ریاض میں رائل کمیشن کے ڈپلومیٹک کوارٹر آفس کے تعاون سے منعقد ہونے والے اس فورم میں بہت سے سیشنز شامل ہوں گے جن میں کھیلوں کے اہم واقعات، خواتین کے کھیلوں کو بااختیار بنانے، کھیلوں کے پہلو میں مملکت کے وژن 2030، معیار زندگی کے پروگرام، ڈائیلاگ سیشنز کے علاوہ دنیا کے ممتاز کھلاڑی، تاجر اور اہم شخصیات شرکت کریں گی۔ فورم میں مختلف ممالک سے سائنسی اور غیر منافع بخش تنظیموں کے عہدیدار، کھیلوں کی کمپنیاں اور اقوام متحدہ کی ایجنسیاں بھی شامل ہوں گی۔
سعودی عرب کے وزیر کھیل شہزادہ عبدالعزیز بن ترکی بن فیصل بن عبدالعزیز جو مملکت میں اولمپک اور پیرا اولمپک کمیٹی کے چیئرمین بھی ہیں نے مملکت میں کھیلوں کے شعبے کے لیے فراخدلانہ اور لامحدود حمایت پر قیادت کا شکریہ ادا کی۔
شہزادہ عبدالعزیز نے دنیا کے مختلف ممالک سے تعلق رکھنے والے تمام شرکاء کو ان کے دوسرے ملک سعودی عرب میں کھیل اور امن کے عالمی فورم کی تیاریوں پرخوش آمدید کہا اور امید ظاہر کی کہ یہ فورم کھیلوں کو عالمی امن کے کردار کو مضبوط بنانے میں معاون ثابت ہوگا۔
-
سعودی عرب: میں موسم گرما کی تعطیلات اختتام کے قریب، لاکھوں طلبا اور اساتذہ تیار
سعودی عرب میں گرمیوں کی تعطیلات ختم ہونے کے بعد آئندہ اتوار سے تعلیمی ادارے کھل ...
مشرق وسطی -
اقوام متحدہ کی صافر ٹینکر سے تیل منتقلی مکمل کرنے پر سعودی عرب کا خیر مقدم
سعودی وزارت خارجہ نے سعودی عرب کی طرف سے اقوام متحدہ کے اس اعلان کا خیرمقدم کیا ہے ...
بين الاقوامى -
سعودی عرب کی شہریوں کو ہوائی میں آگ سے متاثرہ علاقوں سے انخلاکی ہدایت
جزیرے ہوائی میں آتش زدگی سے مرنے والوں کی تعداد 80 ہوگئی،اماراتی شہریوں کو بھی ...
بين الاقوامى