سعودی عرب: 5 لاکھ مرد و خواتین اساتذہ کی 20 اگست کو سکولوں میں واپسی

مملکت میں 28 ہزار سکولوں موسم گرما کی 51 روزہ چھٹیوں کے بعد کھل رہے ہیں

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں 5 لاکھ مرد و خواتین اساتذہ اتوار 20 اگست کو اپنے سکولوں میں واپس آ رہے ہیں۔ سعودی عرب میں لگ بھگ 28 ہزار سکولوں گرمیوں کی چھٹیوں کے بعد کھل رہے ہیں۔ 51 دن چھٹیاں کرکے بچے سکولوں کو واپس آرہے ہیں۔ 4 صفر 1445 ہجری کو سکول کھل رہے ہیں۔

سعودی وزارت تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے آغاز کی تیاریوں کے سلسلے میں تمام سرکاری، نجی اور غیر ملکی تعلیمی سکولوں میں تیاریوں کو بڑھا دیا اور عندیہ دیا کہ نئے تعلیمی کیلنڈر کو اپنانے کے بعد تعلیمی سمسٹر اتوار 4 صفر 1445 اور 20 اگست 2023 کو شروع ہو گا۔ یہ سمسٹر 16 نومبر تک جاری رہے گا۔ دوسرا سمسٹر 26 نومبر کو شروع اور 22 فروری 2024 کو ختم ہوگا۔ تیسرا سمیٹر 3 مارچ کو شروع اور 10 جون 2024 کو اختتام پذیر ہوگا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں