سعودی کلب الہلال میں معروف برازیلی کھلاڑی نیمار ڈا سلوا کی شمولیت کے بعد گرل فرینڈ برونا بیانکارڈی منظر عام پر آئی ہیں۔ اپنے حالیہ بیان میں انہوں نے سعودی عوام کی بے حد تعریف کی۔
سوشل میڈیا پر بڑے پیمانے پر گردش کرنے والی ایک ویڈیو میں، برونا نے سعودی عوام کی سخاوت کی تعریف کی، اور کہا کہ "سعودی عوام شاندار اور مہذب ہیں،"
انہوں نے کہا کہ یہ "لوگ بہت مہربان ہیں اور ہم جہاں بھی جاتے ہیں ہمیشہ ہمارا استقبال کرتے ہیں اور احترام کرتے ہیں۔"
اس چند روز قبل سعودی الہلال کلب کی جانب سے برازیلی کھلاڑی نیمار کی شمولیت کے اعلان کے ساتھ ہی سوشل میڈیا ان کی والدہ کی تصاویر شیئر کی گئی تھیں جن سے لگتا تھا کہ وہ سعودی عرب میں موجود ہیں۔تصاویر میں وہ سیاہ عبایا پہن کر اونٹ پر سوار نظر آئیں اور دوسری تصویر میں وہ بیٹھی عربی کافی پی رہی تھیں۔
زوجة نيمار:
— Golden Dose (@GoldenDose) August 22, 2023
"الشعب السعودي رائعين ومهذبين" pic.twitter.com/O4ZlrbXTVX
لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ یہ تصاویر پرانی ہیں اور 2022 میں قطر میں بنائی گئی ہیں۔
ایک اور تصویر میں وہ اونٹ پر سوار ہوتے ہوئے بھی دکھائی دیں اور صحرا کے وسط میں نیمار کے "بیٹے" کے ساتھ بھی ان کی ایک تصویر سامنے آئی۔
31 سالہ نیمار گذشتہ جمعہ کی شام ریاض پہنچے تھے۔
نیمار نے الہلال کلب اکاؤنٹ کے ذریعے شمولیت کا اعلان کیا اور اپنے بیان میں کہا، "الہلال ایک بڑا کلب ہے جس کے بہت زیادہ مداح ہیں، اور یہ ایشیا کا بہترین کلب ہے۔"