اسرائیل میں ایرانی ساختہ دھماکہ خیز مواد کی سمگلنگ، 4 افراد گرفتار

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

اسرائیل میں لبنانی حزب اللہ سے رابطے اور ایرانی ساختہ دھماکہ خیز مواد اور ممنوعہ منشیات اسرائیل کو سمگل کرنے کے الزام میں چار اسرائیلیوں کو گرفتار کرلیا گیا۔

اخبار ’’ دا یروشلم پوسٹ‘‘ نے اپنی ویب سائٹ پر اطلاع دی ہے کہ چاروں افراد جن کی عمریں 28 سے 39 سال کے درمیان ہیں ایک سمگلنگ سیل کے رکن ہیں جو حزب اللہ سے ممنوعہ ادویات لاتا اور تقسیم کرتا ہے۔ اسرائیلی داخلی سلامتی کے ادارے ( شاباک) نے انہیں گزشتہ ماہ گرفتار کیا تھا۔ چاروں پر حزب اللہ سے حاصل کردہ جدید دھماکہ خیز مواد رکھنے کا الزام تھا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں