سعودی عرب: سکیورٹی اہلکار کے قاتل کا قصاص میں سر قلم کردیا گیا

پہلی اشاعت: آخری اپ ڈیٹ:
مطالعہ موڈ چلائیں
100% Font Size
1 منٹ read

سعودی عرب میں ایک سکیورٹی اہلکار کے قاتل کو دی گئی سزائے موت پر عمل درآمد کرتے ہوئے اس کا سر قلم کردیا گیا ہے۔

وزارت داخلہ نے مشرقی گورنری میں سارجنٹ سلیمان بن ابراہیم بن احمد السمیری کو گولی مار کر قتل کرنے میں ملوث مجرم کی سزا پرعمل درآمد کردیا گیا ہے۔

اس کیس میں ملزم نے سکیورٹی اہلکاروں پر اس وقت گولی چلائی جب انہوں نے ملزم کے ٹھکانے پر چھاپہ مارا۔ فائرنگ کے نتیجے میں ایک اہلکار زخمی ہوگیا تھا۔ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ملزم نے ایک کم عمرلڑکی کو اپنے گھر میں رکھا ہوا ہے اور اس کے ساتھ ناجائز تعلق قائم کیا ہے۔
پولیس نے اسے گرفتار کرنے کی کوشش کی مگر اس نے فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں ایک اہلکار جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔

بعد ازاں پولیس نے ملزم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف قانونی کارروائی کی۔ عدالت نے اسے فساد فی الارض کا مرتکب قرار دے کراسے سزائے موت سنائی تھی جس پر گذشتہ روز عمل درآمد کردیا گیا۔

مقبول خبریں اہم خبریں

مقبول خبریں